جسم پر ٹیٹو (Tattoo) بنوانے کا شوق زیادہ تر لوگوں کو ہوتا ہے۔ کئی لوگ ٹیٹو سے کچھ پسندیدہ ڈیزائن (Designs for Tattoo) بنواتے ہیں تو کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں، جو اپنے چاہنے والوں کے نام گدوا لیتے ہیں۔ بوائے فرینڈ کے پیار (Girl Had huge Tattoo for Boyfriend) میں پاگل ایک لڑکی نے بھی اپنے پارٹنر کے نام (Girl Tattooed Boyfriend Name) کا بڑا سا ٹیٹو جیسے ہی اپنے جسم پر گدوایا، اس کا بریک اپ ہوگیا۔ اب یہ ٹیٹو ان کی جان کی مصیبت بنی ہوئی ہے۔
ایشلن گریس (Ashlyn Grace) نام کی اس لڑکی نے ٹک ٹاک (TikTok) کے ذریعہ اپنی کہانی لوگوں کو بتائی ہے۔ اس نے ایک ویڈیو کے ذریعہ وہ بڑا سا ٹیٹو بھی لوگوں کو دکھایا ہے، جو اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے لئے بنوایا تھا۔ ہفتے بھر پہلے یہ ٹیٹو اس کے بوائے فرینڈ کا تھا، لیکن ہفتے بھر بعد ہی یہ نام اس کے ایکس بوائے فرینڈ کا بن چکا ہے۔ بریک اپ کے بعد لڑکی کنفیوز ہے کہ اس ٹیٹو کا کیا کرے؟
ٹیٹو بنواتے ہی ہوگیا بریک اپ21 سال کی ایشلن گریس (Ashlyn Grace) نے اپنی پیٹھ پر بڑے بڑے الفاظ میں اپنے بوائے فرینڈ کا نام گدوا لیا تھا۔ اس کے پارٹنر کا نام بھی کوئی چھوٹا موٹا نہیں تھا۔ Alexander نام کو پیٹھ پر گدوانے میں لڑکی کو اچھا خاصا درد تو ہوا ہی ہوگا، سیدھی لائن میں لکھا یہ نام اس کی پوری پیٹھ کو کور کرچکا ہے۔ لڑکی نے لوگوں کے سامنے ٹیٹو دکھاتے ہوئے کہا کہ اسے اس بات کا افسوس ہے کہ اس نے اتنا بڑا ٹیٹو بنوا لیا، کیونکہ ہفتے بھر بعد ہی ان دونوں کا بریک اپ ہوگیا۔
لوگوں نے دیئے دلچسپ ردعمللڑکی کا ٹیٹو دیکھ کر حیران رہ گئے صارفین نے اپنی اپنی طرح سے اسے تسلی دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ اتنا بڑا نیم ٹیٹو اس نے پہلی بار دیکھا ہے۔ ایک دیگر صارف نے ایشلن کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرا بوائے فرینڈ بھی اسی نام کا تلاش لیں۔ ایک صارف نے تو لڑکی کو اپنی پوری پیٹھ پر ورڈ سرچ بنوا لینے کا مشورہ دیا تو وہیں ایک نے کہا کہ اسے بنانے والے ٹیٹو آرٹسٹ کو جیل ہونی چاہئے۔ فی الحال ویڈیو کو 50 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر بے شمار کمنٹس آرہے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔