உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر نے گرل فرینڈ کے لئے دیا دھوکہ، بیوی اپنی ہی کہانی بیچ کرکمائی دولت اور شہرت

    شوہر نے گرل فرینڈ کے لئے دیا دھوکہ، بیوی اپنی ہی کہانی بیچ کر کمائی دولت اور شہرت

    شوہر نے گرل فرینڈ کے لئے دیا دھوکہ، بیوی اپنی ہی کہانی بیچ کر کمائی دولت اور شہرت

    Wife's Ultimate Revenge: شوہر-بیوی کے رشتے یمں اگر کوئی ایک دھوکہ دے، تو دوسرے کی حالت کچھ وقت کے لئے بہت خراب ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر یہ دھوکہ اگر شوہر (Husband Cheats Wife) سے ملا ہو تو بیوی کے لئے خود کو سنبھالنا اور مشکل ہوتا ہے۔

    • Share this:
      شوہر-بیوی کے رشتے یمں اگر کوئی ایک دھوکہ دے، تو دوسرے کی حالت کچھ وقت کے لئے بہت خراب ہو جاتی ہے۔ خاص طور پر یہ دھوکہ اگر شوہر (Husband Cheats Wife) سے ملا ہو تو بیوی کے لئے خود کو سنبھالنا اور مشکل ہوتا ہے۔ امریکن رائٹر گیبریئلا اسٹون (Gabrielle Stone) کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا، جب انہیں پتہ چلا کہ ان کے شوہر کا افیئر 19 سال کی ایک لڑکی کے ساتھ ہے تو انہوں نے اپنی زندگی (Woman Wrote Bestseller Book) کو الگ ہی موڑ دے دیا۔

      gabrielle_stone@ نام کے TikTok  اکاونٹ سے اپنی کہانی لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنے شوہر کے افیئر پر یقین تب ہوا، جب ان کی پارٹنر کی تصویر انہیں لیونگ روم میں لگی ہوئی ملی۔ شوہر کو لگا کہ بیوی اس سے ٹوٹ جائے گی، لیکن بیوی نے اس کہانی کو بیسٹ سیلر بنا دیا۔ امریکہ کی مشہور رائٹر گیبریئلا اسٹون (Gabrielle Stone) نے بتایا کہ ان کی مشہور کتاب ان کی اپنی کہانی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ’سنگھم 3’ میں اجے دیوگن پاکستانی دہشت گردوں سے لیں گے لوہا، اکشے کمار اور رنویر سنگھ بھی ہوں گے ساتھ 


      شوہر کو ’امر‘ دھوکے باز بنا دیا

      گیبریئلا اسٹون (Gabrielle Stone) ٹک ٹاک ویڈیو میں لوگوں کو بتاتی ہیں کہ انہوں نے شوہر سے طلاق لیا اور اپنی ہی کہانی کو ایک کتاب کے طور پر لوگوں کے سامنے پیش کردیا۔ لوگوں کو یہ پسند آگیا۔ اب ان کا اپنا گھر ہے اور انہوں نے اپنی کتاب میں اہم کردار کا نام اپنے شوہر کے نام پر ہی ڈینیل رکھا۔ Eat, Pray, #FML نام کی ان کی کتاب میں وہ اپنی کہانی کہتی ہیں۔ ان کے انسٹا گرام اور ٹک ٹاک پر لاکھوں فالورس ہیں۔ اب تک ان کی کہانی کو 2.6 ملین لائکس مل چکے ہیں اور 14 ہزار لوگوں نے اس پر کمنٹ کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سلمان خان نے شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے لئے اٹھایا بڑا قدم، ملتوی کردی ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ!


      دنیا کو بنائی طاقت

      لوگوں نے گیبریئلا اسٹون (Gabrielle Stone) کے ویڈیو پر جم کر کمنٹس کئے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اسے ہی درد کو طاقت بنانا کہتے ہیں۔ ایک دیگر صارف نے بتایا کہ رانی چٹرجی کو اپنی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔ کچھ لوگوں نے اپنی ملتی جلتی کہانی شیئرکی تو کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اب وہ ان کی کتاب ایک بار ضرور مانگ کر پڑھنا چاہیں گے۔ گیبریئلا اسٹون (Gabrielle Stone) کو انسٹا گرام پر بھی 78 ہزار لوگ فالو کرتے ہیں اور انہوں نے زندگی میں جس طرح کامیابی حاصل کی، اس کی تعریف کرتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: