ہوم » نیوز » عالمی منظر

بریفکیس سے کر بیٹھی پیار، پھر کر لی شادی، جانئے اس خاتون کی حیران کرنے والی کہانی!

روس کے ماسکو میں ایک حیران کرنے والا معاملہ تب سامنے آیا جب پتہ چلا کہ ایک خاتون نے بریفکیس (Briefcase) سے ہی شادی کر لی ہے۔ 24 سال کی رین گارڈن (Rain Gordon) نرسری اسکول کی ٹیچر ہیں۔ انہیں بے جان چیزوں سے پیار ہو جاتا ہے۔ صرف پیار ہی نہیں وہ بے جان چیزوں کی طرف جسمانی طور پر راغب ہو جاتی ہیں۔

  • Share this:
بریفکیس سے کر بیٹھی پیار، پھر کر لی شادی، جانئے اس خاتون کی حیران کرنے والی کہانی!
جانئے اس خاتون کی حیران کرنے والی کہانی!

روس کے ماسکو میں ایک حیران کرنے والا معاملہ تب سامنے آیا جب پتہ چلا کہ ایک خاتون نے بریفکیس (Briefcase) سے ہی شادی کر لی ہے۔ 24 سال کی رین گارڈن (Rain Gordon) نرسری اسکول کی ٹیچر ہیں۔ انہیں بے جان چیزوں سے پیار ہو جاتا ہے۔ صرف پیار ہی نہیں وہ بے جان چیزوں کی طرف جسمانی طور پر راغب ہو جاتی ہیں۔


ان کی اسی رغبت کی وجہ سے وہ ایک بریفکیس سے پیار کر بیٹھیں۔ رین پہلی مرتبہ اپنے بریفکیس گڈی آن (Gideon) سے ایک دکان میں پانچ سال پہلے ملیں۔ وہ شاپنگ کرنے گئی تھیں جب وہ اس بریفکیس کی طرف متوجہ ہو گئی تھیں۔ وہ اس پر سے نظریں ہی نہیں ہٹا پا رہی تھیں اس لئے انہوں نے اسے خرید لیا۔


پہلے بھی کئی چیزوں سے ہو چکا ہے پیار

جوانی میں رین کئی چیزوں کی طرف راغب ہو جاتی تھیں مگر وہ ان چیزوں کے بارے میں کسی سے کہتی نہیں تھیں کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں پاگل سمجھتے۔ مگر اب بڑے ہونے پر وہ لوگوں کو اپنے بریفکیس سے پیار میں بتاتی ہیں جس سے لوگوں میں بے جان چیزوں سے پیار کرنے کے جذبات بڑھے۔ رین کے مطابق جب میں گڈی آن کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ایل لمحے کیلئے رک جاتا ہے۔ میں اس کے سلور، مرر ریفلیکشن سے بے انتہا پیار کرتی ہوں۔ لوگ میرے جذبات کو نہیں سمجھتے، ان کو لگتا ہے کہ میں پاگل ہوں۔

اس سال جون میں کی شادی
بریفکیس کو خریدنے کے بعد رین اس کو لیکر پڑھنے بھی جاتی تھیں۔ اسی سال جون میں انہوں نے گڈی آن سے شادی کر لی۔ ان کی شادی میں کنبے کے لوگ اور دوست بھی شامل ہوئے تھے۔ یہ شادی کوئی آفیشیل شادی نہیں تھی مگر رین اس بات سے خوش ہیں کہ ان کا رشتہ گڈی آن کے ساتھ آگے بڑھا۔ رین نے بتایا کہ وہ مسلسل تین۔چار گھنٹے رین سے باتیں کر سکتی ہیں۔

رین نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 2017 میں وہ ایک مرد کے ساتھ رلیشن شپ میں تھیں مگر وہ رشتہ صرف دو سال ہی چل پایا۔ رین نے کہا جب مجھے بریفکیس اور اس شخص کے درمیان کسی ایک کو منتخب کرنا تھا تو میں نے بریفکیس کو چنا۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 17, 2020 06:01 PM IST