உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    American Airlines Mask Incident: خاتون نے فلائٹ میں کیا ماسک پہننے سے انکار، 129 مسافروں کے ساتھ واپس لوٹا جہاز

    فلائٹ میں خاتون نے ماسک پہننے سے کیا انکار تو واپس لوٹ گئی فلائٹ۔

    فلائٹ میں خاتون نے ماسک پہننے سے کیا انکار تو واپس لوٹ گئی فلائٹ۔

    فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بے قابو مسافروں سے متعلق تقریباً 6000 کیسیز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس سال کے پہلے دو ہفتوں میں یہ تعداد 151 تھی۔ ان میں سے زیادہ تر مسافروں نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بعض کیسیز میں مسافروں کی عملے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    • Share this:
      میامی: میامی (Miami) سے لندن (London) جارہی امریکن ایئرلائنس کی فلائٹ میں ماسک کو لے کر جم کر ہنگامہ ہوا۔ یہاں ایک خاتون مسافر کی جانب سے ماسک نہیں لگانے کی وجہ سے فلائٹ کو واپس میامی لایا گیا۔ فی الحال پولیس کی جانچ پوری ہونے تک خاتون پر جہاز مین سفر کرنےپر روک لگادی گئی ہے۔ سال 2022 کے شروعاتی دو ہفتوں میں ہی 150 سے زیادہ ایسے کیسیز سامنے آچکے ہیں، جہاں مسافروں نے کوویڈ سے متعلق پروٹوکال پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔

      بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، امریکن ایئرلائنسنے کہا ہے کہ فلائٹ AAL38 میں مجموعی طور پر 129 مسافر سوار تھے۔ اس فلائٹ کو میامی واپس لوٹنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق، میامی میں لینڈ ہونے کے بعد پولیس خاتون کو اپنے ساتھ لے کر گئی۔ خاتون کی عمر 40 سال کے آس پاس بتائی جارہی ہے۔ ایئرلائن کمپنی نے مسافروں سے زحمت کے لیے معذرت کی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا۔ اس کے بعد جمعرات کو مسافروں کی لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے دوبارہ بکنگ کرائی گئی۔

      سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق، امریکن ایئرلائن نے بیان جاری کیا ہے کہ یہ واپسی ’ماسک کے یونین رول پر عمل کرنے سے انکار کرنے والے ایک گاہک‘ کی وجہ سے ہوئی۔ آگے کہا گیا، ’فلائٹ محفوظ طور سے MIA پر لینڈ ہوئی، جہاں مقامی قانون نافذ کرنے والے اہلکار طیارے میں پہنچ گئے۔ ہم اپنے عملے کی پیشہ ورانہ مہارت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور صارفین سے ہونے والی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

      فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال بے قابو مسافروں سے متعلق تقریباً 6000 کیسیز رپورٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس سال کے پہلے دو ہفتوں میں یہ تعداد 151 تھی۔ ان میں سے زیادہ تر مسافروں نے ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بعض کیسیز میں مسافروں کی عملے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اکتوبر میں، ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو ایک مسافر کے حملے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: