ہوم » نیوز » عالمی منظر

شادی کے تین دن بعد ہی بیوہ ہوگئی لڑکی ، ہنی مون پر کر بیٹھی تھی یہ بڑی غلطی

Missouri کی رہنے والی 24 سال کی اسکول ٹیچر نے اپنے شوہر کی موت کے دو سال بعد سوشل میڈیا پر لوگوں کے ساتھ اپنا دکھ شیئر کیا ۔ اپنے شوہر کو شادی کے تین ہی دن کے بعد کھوچکی اس خاتون کا درد لوگوں کو جذباتی کررہا ہے ۔

  • Share this:
شادی کے تین دن بعد ہی بیوہ ہوگئی لڑکی ، ہنی مون پر کر بیٹھی تھی یہ بڑی غلطی
شادی کے تین دن بعد ہی بیوہ ہوگئی لڑکی ، ہنی مون پر کر بیٹھی تھی یہ بڑی غلطی

سچا پیار دنیا میں کافی مشکل سے ملتا ہے ، لیکن تکلیف اس وقت سب سے زیادہ ہوتی ہے جب یہ پیار مل کر جدا ہوجائے ۔ مسوری کے کینساس میں رہنے والی 24 سال کی Cheyenne Cottrell بھی ایسی ہی ایک بدنصیب ہیں ۔ چیئن کو اس کا پیار Dalton کے طور پر ملا ۔ دونوں نے شادی بھی کی ، لیکن شادی کے تیسرے ہی دن ڈیلٹن کی موت ہوگئی ۔ ہنی مون پر اس جوڑے کو پتہ نہیں تھا کہ وہ ان کی ساتھ میں یہ پہلی اور آخری ٹرپ ثابت ہوگی ۔


چیئن اور ڈیلٹن کی ملاقات 2016 میں پہلی مرتبہ یونیورسٹی میں ہوئی تھی ، لیکن دونوں کو پیار 2018 کے آخر میں ہوا ۔ چیئن بتاتی ہیں کہ ڈیلٹن کافی پرسکون اور سلجھا ہوا تھا ۔ ڈیلٹن نے تین گھنٹے کی ڈیٹ کے بعد چیئن کو شادی کیلئے پرپوز کیا ، جس کے بعد اس نے ہاں کردی تھی ۔ دونوں نے 27 جولائی 2019 میں شادی کی ۔ اس کے اگلے دن دونوں فلوریڈا ہنی مون کیلئے چلے گئے ۔


اپنے ہنی مون کو یاد کرتے ہوئے چیئن نے بتایا کہ دونوں فلوریڈا جاکر خوش تھے ۔ ڈیلٹن نے کبھی سمندر نہیں دیکھا تھا ، اس لئے وہ کافی پرجوش تھے ۔ پہلے دن سمندر کے کنارے واک کیا ، لیکن اگلے دن دونوں سمندر میں نہانے گئے ۔ چیئن چاہتی تھی کہ ڈیلٹن سمندر کو لے کر بے خوف ہوجائے ، لیکن یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئی ۔ سمندر نے ہی چیئن سے اس کے شوہر کو چھین لیا ۔


ڈیلٹن کی موت کے دو سال بعد اب چیئن نے بتایا کہ سمندر میں کیسے اس کا شوہر ڈوب گیا ۔ چیئن اور ڈیلٹن دونوں ساتھ مستی کررہے تھے ، تبھی ایک لہر نے ڈیلٹن کو کھینچ لیا ۔ ڈیلٹن اس وقت اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑے ہوئے تھے ، لیکن اس کے بعد کی لہر میں ڈیلٹن خود کو سنبھال نہیں پائے ۔ اس وقت ڈیلٹن کے ہاتھ چیئن کے بال سے لگے اور ڈر سے ڈیلٹن اپنی بیوی کو بھی سمندر میں کھینچھنے لگے ۔ اپنی جان بچانے کیلئے چیئن نے شوہر کو دھکیل دیا ۔ اپنی اس غلطی پر چیئن آج بھی شرمندہ ہیں ۔

چیئن شوہر کو شادی کے تین دن بعد ہی کھو دینے کے صدمہ کو آج بھی نہیں بھول پائی ہیں ۔ وہ جب بھی اپنے ہنی مون کو یاد کرتی ہیں تو چیئن کو ایسا لگتا ہے کہ اگر ایک اور منٹ وہ ڈیلٹن کو تھام لیتی تو دونوں آج ساتھ ہوتے ۔ اب اسکول میں بچوں کو پڑھا کر چیئن اپنا دل لگانے کی کوشش کرتی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 27, 2021 05:33 PM IST