ہوم » نیوز » عالمی منظر

80 فٹ اونچی ریلنگ پر لٹک کر خاتون کررہی تھی یہ کام ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ سبھی رہ گئے دنگ

خاتون کے ذریعہ کئے گئے ایک اسٹنٹ میں بھلے ہی خاتون کی جان بچ گئی ہو ، لیکن اب وہ تین سے چار سالوں تک بالکل بھی نہیں چل سکے گی ۔

  • Share this:
80 فٹ اونچی ریلنگ پر لٹک کر خاتون کررہی تھی یہ کام ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ سبھی رہ گئے دنگ
80 فٹ اونچی ریلنگ پر لٹک کر خاتون کررہی تھی یہ کام ، پھر ہوا کچھ ایسا کہ سبھی رہ گئے دنگ

آج کے وقت میں خطرناک اسٹنٹ کرنے کا شوق ہر کوئی رکھتا ہے ۔ لیکن کبھی کبھی یہ شوق جان لیوا بھی ثابت ہوجاتا ہے ۔ ایسا ہی کچھ میکسیکو کی ایک خاتون کے ساتھ ہوا ۔ سوشل میڈیا پر خاتون کے ذریعہ کئے گئے خطرناک اسٹنٹ کی تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس کو دیکھ کر ہرکوئی حیران ہے ۔ لیکن ایسا کرنا خاتون پر بھاری پڑگیا اور وہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔


خاتون کے ذریعہ کئے گئے ایک اسٹنٹ میں بھلے ہی خاتون کی جان بچ گئی ہو ، لیکن اب وہ تین سے چار سالوں تک بالکل بھی نہیں چل سکے گی ۔ دراصل 23 سالہ الیکسا ٹیریسس چھٹی منزل پر واقع اپنے فلیٹ کی ریلنگ سے لٹک کر یوگا کررہی تھی ، تبھی اس کا پاوں پھسل گیا اور وہ 80 فٹ نیچے گر گئی ۔ اس کے بعد اس کو فورا اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔




الیکسا کی تقریبا گیارہ گھنٹوں تک سرجری کی گئی ۔ بھلے ہی اس سرجری کے ذریعہ اس کی جانچ بچ گئی ہو ، لیکن وہ اب اگلے تین سالوں تک چل نہیں سکے گی ۔ اس واقعہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ، جس میں دکھایا جارہا ہے کہ لڑکی ریلنگ پر لٹکی ہوئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Dec 28, 2020 10:27 PM IST