உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    10 دن میں صرف ایک بار نہاتی ہے خاتون، پانی بچانے کے لئے بنایا عجیب وغریب ضابطہ

    Woman Shower Once in 10 Days: اگر کوئی نہانے میں ایک یا دو دن کا وقفہ کردے تو بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، لیکن خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 10 دن میں ایک بار نہاتی ہے اور اس سے اس کی تازگی پر فرق نہیں پڑتا۔

    Woman Shower Once in 10 Days: اگر کوئی نہانے میں ایک یا دو دن کا وقفہ کردے تو بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، لیکن خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 10 دن میں ایک بار نہاتی ہے اور اس سے اس کی تازگی پر فرق نہیں پڑتا۔

    Woman Shower Once in 10 Days: اگر کوئی نہانے میں ایک یا دو دن کا وقفہ کردے تو بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، لیکن خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 10 دن میں ایک بار نہاتی ہے اور اس سے اس کی تازگی پر فرق نہیں پڑتا۔

    • Share this:
      بچپن سے ہی ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اپنے جسم کی صاف صفائی کرنی چاہئے اور اس کے لئے جو عادت ڈالی جاتی ہے وہ ہے روزانہ نہانا۔ اگر سردیوں کے موسم میں کبھی کبھار کو چھوڑ دیں تو عام طور پر لوگ روزانہ نہاتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ سے کوئی کہے کہ وہ 10 میں ایک بار نہاتا ہے تو آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟ آج ہم آپ کو ایسی خاتون (Woman Showers 3 Times in a Month) کے بارے میں بتائیں گے تو اچھے خاصے گیپ کے بعد شاور لیتی ہے۔

      اگر کوئی نہانے میں ایک یا دو دن کا گیپ کردے، تو بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، لیکن خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 10 دن میں ایک بار نہاتی ہے اور اس سے اس کی تازگی پر فرق نہیں پڑتا۔ خود اس نے ٹک ٹاک پر اپنی اس عادت کے بارے میں بتایا ہے اور اپنی اس لائف اسٹائل (Woman Doesn’t Take Bath Daily) کو اپنے لئے پرفیکٹ کہا ہے۔ خاتون (Woman Has Weird Shower Routine) کا کہنا ہے کہ اس کا یہ روٹین کبھی بھی نہیں بدلتا۔
      مہینے میں تین بار نہاتی ہے خاتون

      Aydan Jane نام کی 23 سالہ خاتون ٹک ٹاک پر انتہائی مشہور ہے اور اس نے اس بار اپنے فالورس کو جو بتایا ہے، وہ واقعی حیران کردینے والا ہے۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ ان لڑکیوں میں سے ہے، جنہیں نہانا پسند نہیں۔ وہ 10 دن کے وقفے میں ایک بار نہاتی ہے یعنی پورے ماہ میں صرف تین بار نہاکر اس کا کام چل جاتا ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ پیریڈ کے دنوں میں بھی یہ روٹین نہیں بدلتا۔ اس کے اس ویڈیو کو 3 ملین یعنی 30 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے اور اس نے بتایا کہ ویڈیو میں بھی وہ 7 دن نہیں نہانے کے بعد اتنی فریش نظر آ رہی ہے۔

      پانی بچانے کے لئے چھوڑا نہانا

      آئیڈین کا کہنا ہے کہ وہ بغیر نہائے بھی اچھا اور تازہ محسوس کرتی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ اپنے گھر میں سب سے زیادہ نہانے والوں میں شمار تھی۔ اب جب اس نے زیادہ نہانا چھوڑ دیا ہے تو بھی اسے نہ تو بدبو آتی ہے اور نہ ہی اس کے بالوں پر کوئی خاص اثر ہوتا ہے۔ آئیڈین کا دعویٰ ہے کہ اس کے فیصلے کی وجہ سے ماحولیات اور پانی کو بچانا ہے، جو کافی قیمتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ اگر آپ کوئی محنت کا کام نہیں کر رہے، جس میں پسینہ اور گندگی ہو رہی ہے تو روزانہ نہانے کی ضرورت نہیں ہے۔ لوگوں نے اس کے اس روٹین کی وجہ سے اسے ٹرول بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اپنے نہیں بلکہ دوسرے لوگوں کے لئے نہا لیا کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: