உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اپنے عزیز کے مرنے پر یہاں خواتین اپنے جسم کے اس حصے کو کاٹ دیتی ہیں، انوکھے قبیلے کا ہے بڑا عجیب عقیدہ

    جی ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ انڈونیشیا (Indonesia)  کا ایک قبیلہ ایسا ہے جن کی عورتیں اپنی انگلیاں  (Women cut off fingers)  کاٹ دیتی ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف معاشروں میں خواتین کو رسم و رواج کے نام پر بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

    جی ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ انڈونیشیا (Indonesia) کا ایک قبیلہ ایسا ہے جن کی عورتیں اپنی انگلیاں (Women cut off fingers) کاٹ دیتی ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف معاشروں میں خواتین کو رسم و رواج کے نام پر بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

    جی ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ انڈونیشیا (Indonesia) کا ایک قبیلہ ایسا ہے جن کی عورتیں اپنی انگلیاں (Women cut off fingers) کاٹ دیتی ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف معاشروں میں خواتین کو رسم و رواج کے نام پر بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

    • Share this:
      Indonesiaدنیا بھر میں عجیب و غریب روایات آج بھی دنیا کے کئی ممالک میں قائم (Weird traditions around the world) ہیں۔ ان عقائد کو ان ممالک کے مخصوص قبیلے سے تعلق رکھنے والے لوگ مانتے ہیں۔ شہری لوگوں کے لیے یہ عقائد، رسم و رواج عجیب لگتے ہیں لیکن ان قبائلی روایات کے لیے یہ عقائد (Tribal traditions) بہت خاص ہیں۔ ایسا ہی ایک عقیدہ انڈونیشیا کے ایک قبیلے میں مشہور ہے، جسے جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ اس قبیلے کی خواتین اپنے پیاروں و قریبیوں کی موت کے بعد اپنی انگلیاں کاٹ (Indonesian tribal women amputate fingers) لیتی ہیں ۔

      جی ہاں، آپ نے اسے صحیح پڑھا۔ انڈونیشیا (Indonesia)  کا ایک قبیلہ ایسا ہے جن کی عورتیں اپنی انگلیاں  (Women cut off fingers)  کاٹ دیتی ہیں۔ دنیا بھر کے مختلف معاشروں میں خواتین کو رسم و رواج کے نام پر بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن یہ ان میں بالکل مختلف اور عجیب ہے۔ انڈونیشیا کے ڈانی قبیلے  کی خواتین پیاروں کی موت کے بعد انگلیاں کاٹ (Dani Tribe women cut off fingers after death of loved ones)  دیتی ہیں۔ یہاں یہ اپنے پیاروں کی موت کے بعد خواتین کی انگلیاں کاٹنے کا رواج  ہے۔ اس عقیدے کو (Ikipalin)    کہتے ہیں۔

      dani tribe women cut fingers after death of loved ones 2
      ایک پتھر سے بنا بلیڈ عام طور پر انگلی کے اوپری حصے کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ( : Twitter/@sukmadede)


      ہسٹری چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا جیا وجیا صوبے کے وامن شہر میں ڈانی قبیلے کے لوگ بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔ اس قبائلی قبیلے میں اکیپالن Ikipalin کے رواج پر کئی سال قبل انڈونیشیا کی حکومت نے پابندی عائد کر دی تھی لیکن بزرگ خواتین کی انگلیوں کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ اس پر عمل کرتی ہیں اور آج بھی خیال کیا جاتا ہے کہ علاقے میں یہ عقیدہ قائم ہے۔

      dani tribe women cut fingers after death of loved ones 1
      حکومت نے اس رواج پر لگائی تھی پابندی (تصویر: Twitter/@Anibal_Bueno_)


      کیا ہے اس کے پیچھے کی وجہ 

      قبیلے کے لوگوں کا ماننا ہے کہ جب کوئی مر جاتا ہے تو خاندان کی عورت اس کی روح کو سکون دینے کے لیے اپنی انگلیاں کاٹ دیتی ہے۔ اس کے ساتھ انگلی کاٹنا یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ مرنے والے کے جانے  کا درد انگلی کے درد سے زیادہ  کچھ نہیں اور وہ عمر بھر ان کے ساتھ رہے گا۔ ایک پتھر سے بنا بلیڈ عام طور پر انگلی کے اوپری حصے کو کاٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں، انگلی بلیڈ کے بغیر کاٹ دی جاتی ہے۔ لوگ انگلی کو چباتے ہیں اور پھر درمیان سے رسی سے مضبوطی سے باندھ دیتے ہیں جس سے خون کا بہاؤ رک جاتا ہے۔ رسی باندھنے کے بعد جب خون اور آکسیجن کی کمی ہوتی ہے تو انگلی خود بخود گر جاتی ہے۔ کٹی ہوئی انگلی کو یا تو دفن کیا جاتا ہے یا جلا دیا جاتا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: