ہوم » نیوز » عالمی منظر

باپ سے شادی کرنے کیلئے 31 سالہ خاتون نے بوائے فرینڈ کے ساتھ کیا ایسا خوفناک کام ، جان کر اڑجائیں گے ہوش

ملزموں نے عدالت میں بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے جان میگائر کے سر پر بوتل سے حملہ کیا اور اس کے بعد اس کو رسی سے باندھ کر نشیلا انجیکشن دیدیا ۔ بعد میں دونوں نے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد انہوں نے ثبوت مٹانے کی پوری کوشش کی ، لیکن پولیس نے انہیں پکڑ لیا ۔

  • Share this:

ورجینیا : اپنے باپ سے شادی کرنے کیلئے ایک خاتون نے اپنے بوائے فرینڈ کا قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد دونوں نے بوائے فرینڈ کی لاش کو ایک گڑھے میں دفن کردیا ۔ تاہم کچھ دنوں کے بعد انہیں احساس ہوا کہ جہاں پر اس نے لاش کو دفن کیا ہے ، اس کے بارے میں لوگوں کو پتہ چل سکتا ہے ۔ اس ڈر سے انہوں نے لاش کو دوبارہ باہر نکالا اور شہر سے باہر ایک سنسان مقام پر دفن کردیا ۔ حالانکہ ان کی ایک بھی چال کامیاب نہیں ہوسکی اور دونوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے اس معاملہ میں خاتون کو جہاں 40 سال کی سزا سنائی ہے تو وہیں اس کے باپ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔

دراصل 31 سال کی امانڈا میکیولر کو اپنے 55 سال کے باپ لیری میکیولر سے محبت ہوگئی ۔ اس کے بعد انہوں نے شادی کا منصوبہ بنایا ۔ اس بات کی خبر جیسے ہی امانڈا کے بوائے فرینڈ جان میگائر کو ہوئی تو اس نے اس کی مخالفت کی ۔ بوائے فرینڈ کو راستے سے ہٹانے کیلئے امانڈا نے اپنے والد لیری کے ساتھ مل کر ایک سازش رچی اور 14 فروری 2019 کو گھر بلاکر جان میگائر کا قتل کردیا ۔

قتل کرنے کے بعد امانڈا اور لیری میکیولر نے اس کی لاش کو گھر کے پاس ہی دفن کردیا ۔
قتل کرنے کے بعد امانڈا اور لیری میکیولر نے اس کی لاش کو گھر کے پاس ہی دفن کردیا ۔

ملزموں نے عدالت میں بتایا کہ انہوں نے سب سے پہلے جان میگائر کے سر پر بوتل سے حملہ کیا اور اس کے بعد اس کو رسی سے باندھ کر نشیلا انجیکشن دیدیا ۔ بعد میں دونوں نے گلا دبا کر اس کا قتل کردیا ۔ قتل کرنے کے بعد انہوں نے ثبوت مٹانے کی پوری کوشش کی ، لیکن پولیس نے انہیں پکڑ لیا ۔

قتل کرنے کے بعد امانڈا اور لیری میکیولر نے اس کی لاش کو گھر کے پاس ہی دفن کردیا ۔ قتل کو انجام دینے کے بعد امانڈا اور لیری ورجینیا چلے گئے اور 11 مارچ کو دونوں نے شادی کرلی ۔ اس کے بعد جب جان میگائر کے اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی تو پولیس جانچ میں اس پورے معاملہ کا انکشاف ہوگیا ۔ ویسٹ ورجینیا کی عدالت نے جان میگائر کی معشوقہ امانڈا کو 40 سال جیل کی سزا سنائی ہے جبکہ لیری میکیولر کو عمر قید کی سزا دی ہے ۔ عدالت نے لیری کو پیرول بھی نہ دینے کا حکم دیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 04, 2020 09:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading