உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایران کے 80 شہروں میں پھیلا خواتین کا آندولن، سڑکوں پر اُترے لوگ

    ایران کے 80 شہروں میں پھیلا خواتین کا آندولن، سڑکوں پر اُترے لوگ

    ایران کے 80 شہروں میں پھیلا خواتین کا آندولن، سڑکوں پر اُترے لوگ

    Iran Protests: جنوری 2020 میں امریکہ کے ڈرون حملے میں مارے گئے ریولیشنری گارڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے آبائی وطن کیرمان میں ان کے پوسٹر پھاڑ کر آگ کے حوالے کردئیے گئے۔ سلیمانی کو سیریا اور ایران میں ایران کی پایسی طاقت کی علامت مانا جاتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi | Hyderabad | Lucknow
    • Share this:
      Iran Protests: ہیڈاسکارف کے سخت قوانین پر عمل نہ کرنے پر اخلاقی پولیس کی حراست میں ہوئی 22 سال کی کردش مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہوا خواتین کا آندولن تھمتا نظر نہیں آرہا ہے۔ اب تک ایران کے 80 سے زیادہ شہر خواتین کے غصے کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔

      سڑکوں پر مظاہرہ کررہی خواتین حکومت مخالف نعرے بازی کررہی ہیں، جن کا نشانہ دراصل ملک کی اسلامی حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہیں۔ ایرانی ٹی وی کے مطابق، اس مسئلے پر ہوئی پرتشدد جھڑپوں میں اب تک 26 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ حالیہ سالوں میں ایران میں ایسا آندولن نہیں دیکھا گیا ہے۔

      ملک کے مشہد، کیوچین، شیراز، تبریز اور کاراز و دیگر میں مظاہرین کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں کم سے کم پانچ سیکورٹی اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے اور کافی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ ملک میں اسلامی قوانین کے تحت لگی سخت پابندیوں کی آگ میں مہشا کی موت نے گھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      بیٹی سے شادی کی اجازت، گھومنے کے لئے شوہر سے اجازت! یہ ہیں ایران کے مختلف قانون

      یہ بھی پڑھیں:
      یو این جی اے میں پاکستان نے پھر چھیڑا کشمیر کا راگ،کہا- جنگ کوئی متبادل نہیں

      خامنہ ای اور سلیمانی کے پوسٹروں پر نکالا جارہا ہے غصہ
      پچھلے کچھ دنوں میں ملک کے قوانین کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرہ کررہی خواتین نے سڑکوں پر احتجاج کیا اور اپنے ہیڈاسکارف کو آگ لگائی ہے۔ قیوم اور اصفہان جیسے مذہبی و دیگر شہروں میں مظاہرہ کرتے ہوئے سپریم لیڈر خامنہ ای کے پوسٹر جلائے گئے ہیں۔ جنوری 2020 میں امریکہ کے ڈرون حملے میں مارے گئے ریولیشنری گارڈ کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے آبائی وطن کیرمان میں ان کے پوسٹر پھاڑ کر آگ کے حوالے کردئیے گئے۔ سلیمانی کو سیریا اور ایران میں ایران کی پایسی طاقت کی علامت مانا جاتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: