உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایک ساتھ 8 بچوں کو جنم دے کر مشہور ہوئی تھی خاتون، صرف تین دن کے اندر اٹھائی سب کی لاش! جانئے کیوں

    ایک ساتھ 8 بچوں کو جنم دے کر مشہور ہوئی تھی خاتون، صرف تین دن کے اندر اٹھائی سب کی لاش! جانئے کیوں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    ایک ساتھ 8 بچوں کو جنم دے کر مشہور ہوئی تھی خاتون، صرف تین دن کے اندر اٹھائی سب کی لاش! جانئے کیوں ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

    انگلینڈ (England) کی مینڈی (Mandy) 1996 میں اچانک ہی سرخیوں میں آئی تھیں ۔ مینڈی ایک ساتھ آٹھ بچوں (Woman Gave Birth To 8 Babies کو جنم دے کر موضوع بحث بن گئی تھیں ، لیکن بچوں کے جنم کے صرف تین دن کے اندر اس کے سبھی بچوں نے دم توڑ دیا تھا ۔

    • Share this:
      کسی بھی خاتون کیلئے ماں بننے کا احساس کافی بے مثال ہوتا ہے ۔ وہ ہر حال میں اپنے بچے کی حفاظت کرنے اور اس کا دھیان رکھنے کیلئے تیار رہتی ہیں ، لیکن کئی مرتبہ ایسے حالات پیدا ہوجاتے ہیں کہ ایک ماں کو اپنے بچے کی لاش دیکھنی پڑتی ہے ۔ کئی مرتبہ یہ حادثہ کی وجہ سے ہوتا ہے تو کئی مرتبہ اس کی وجہ لاپروائی ہوتی ہے ۔ انگلینڈ (England) کی مینڈی (Mandy) 1996 میں اچانک ہی سرخیوں میں آئی تھیں ۔ مینڈی ایک ساتھ آٹھ بچوں  (Woman Gave Birth To 8 Babies کو جنم دے کر موضوع بحث بن گئی تھیں ، لیکن بچوں کے جنم کے صرف تین دن کے اندر اس کے سبھی بچوں نے دم توڑ دیا تھا ۔ بچوں کو کھونے کا ایسا دکھ ہوا کہ مینڈی نے خود کو شراب میں ڈوبا دیا ۔ آخر کار کینسر نے اس کی جان لے لی۔

      مینڈی اپنے آٹھوں بچوں کو کھونے کے غم میں کھو گئی تھیں ۔ دو دہائیوں تک وہ ہر دن ان بچوں کو یاد کرکے ایک دن میں پانچ بوتل شراب پی جاتی تھیں ۔ مینڈی کی موت نے لوگوں کو اس کی زچگی اور اس کے بعد ہوئے ماتم کی یاد دلادی۔ بات اگر مینڈی کے حمل کی کریں تو جیسے ہی ان کو پتہ چلا کہ اس کے حمل میں آٹھ بچے ہیں ، وہ پاگل ہی ہوگئی ۔ حالانکہ ڈاکٹرس نے اس کچھ بچوں کو حمل سے نکال دینے کا مشورہ دیا تھا ۔ ڈاکٹرس کو نہیں لگتا تھا کہ مینڈی ایک ساتھ آٹھ بچوں کی حمل میں پرورش کر پائے گی ، لیکن مینڈی نے سب کو جنم دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس نے اس بارے میں ایک مرتبہ انٹرویو میں کہا تھا کہ ایک ماں کیسے فیصلہ لے سکتی ہے کہ اس کو اپنے کون سے بچے کو جنم دینا ہے اور کس کو مارنا ہے ۔

      ایک ساتھ آٹھوں کا اٹھا تھا جنازہ ۔
      ایک ساتھ آٹھوں کا اٹھا تھا جنازہ ۔


      1996 میں مینڈی نے سب کو ایک ساتھ جنم دیا ۔ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کی پہلی اوکٹومام بن گئیں ۔ لیکن اس کے بعد صرف تین دن کے اندر آٹھوں بچوں کی موت ہوگئی ۔ اس میں چھ لڑکے تھے اور دو لڑکیاں تھیں ۔ اس واقعہ کے بعد مینڈی کبھی نارمل نہیں ہوسکی ۔ اس نے خود کو شراب کے نشے میں ڈوبا دیا ۔ مینڈی کی شراب کی لت نے آخر کار اس کی جان لے لی ۔

      مینڈی جیتے جی کئی مرتبہ خودکشی کی کوشش کرچکی تھی ۔ ایک انٹرویو میں مینڈی نے بتایا ہے کہ اس نے عوامی بیت الخلا میں شراب کے ساتھ نیند کی گولیاں کھا لی تھیں ۔ مینڈی کا اپنے پہلے شوہر کے ساتھ ایک بیٹا ہے ، جس کی عمر اب 30 سال ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: