ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہر سال ایچ آئی وی کے 80 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں: اقوام متحدہ ایڈز

ملک میں ایچ آئی وی منتقلی کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی آرہی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Dec 01, 2018 08:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہر سال ایچ آئی وی کے 80 ہزار نئے معاملے سامنے آرہے ہیں: اقوام متحدہ ایڈز
ملک میں ایچ آئی وی منتقلی کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی آرہی ہے

ملک میں ایچ آئی وی منتقلی کے نئے معاملوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں اس میں 27 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود ہر سال 80 سے 85 ہزار لوگ  ایچ آئی وی کی زد میں آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ایچ آئی وی اینڈ ایڈز پروگرام ’یو این ایڈز‘ کے ہندوستان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بلال کامرہ نے آج کہا ہے کہ ہندوستان نے ایچ آئی وی منتقلی روکنے کی سمت میں اہم پیش رفت کی ہے لیکن ہر سال ملک میں منتقلی کے 80 ہزار معاملے قابل قبول نہیں ہیں۔


انہوں نے عالمی ایڈزڈے پر یہاں منعقد ایک پروگرام میں کہا ہے کہ ’’ہندوسان نے ایچ آئی وی منتقلی کی سمت میں اچھی پیش رفت کی ہے۔ اس کی جانچ اور علاج میں یقینی طور سے کامیابیاں مل رہی ہیں۔ لیکن منتقلی کے نئے معاملے اب بھی تشویشناک ہے۔ ہرسال 80 سے 85 ہزار لوگوں میں منتقل ہونا قابل قبول نہیں ہے۔ ہم اس کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ یہ قابل قبول نہیں ہے۔

First published: Dec 01, 2018 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading