ایلون مسک بسائیں گے اپنا نیا شہر، جانئے کہاں ہوگا یہ اور کیا ہے اس کی وجہ

ایلون مسک اور ان کی کمپنی سے وابستہ ادارے ٹیکساس میں ہزاروں ایکڑ اراضی حاصل کر کے ایک ایسا شہر قائم کر رہے ہیں جہاں ایلون مسک کی کمپنی کے ملازمین رہیں گے اور کام کریں گے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • America
  • Share this:
    نئی دہلی: دنیا کے دوسرے امیر ترین صنعت کار اور ٹیسلا کے مالک ایلون مسک اپنا ایک شہر بسانے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ انکشاف وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ ایلون مسک اور ان کی کمپنی سے وابستہ ادارے ٹیکساس میں ہزاروں ایکڑ اراضی حاصل کر کے ایک ایسا شہر قائم کر رہے ہیں جہاں ایلون مسک کی کمپنی کے ملازمین رہیں گے اور کام کریں گے۔ یہ جائیدادیں آسٹن کے قریب کم از کم 3500 ایکڑ پر خریدی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایلون مسک اسنیل بروک کے نام سے شہر قائم کرنے کی تیاری میں ہیں۔

    جس علاقے میں ایلون مسک شہر کو آباد کرنے جا رہا ہے وہ زیر تعمیر بورنگ اور اسپیس-X پلانٹس کے قریب ہے۔ یہ جگہ ٹیکساس میں دریائے کولوراڈو کے کنارے پر ہے۔ ایلون مسک کی کمپنیوں کے ملازمین یہاں رہیں گے اور قریبی پلانٹس میں کام پر جا سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 100 مکانات بنانے کا منصوبہ ہے جہاں قریب ہی ایک پول اور کھلا کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  فلوریڈا کی سڑک پر برہنہ حالت میں گھوم رہے شخص کو پولیس گرفتار کرنے پہنچی تو بولا۔۔۔

    مرکزی حکومت نےسپریم کورٹ میں داخل کیاحلف نامہ، ہم جنس شادیوں کو قانونی تسلیم کرنےکی مخالفت

     

     

    اس سے قبل 2020 میں ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹیسلا کا ہیڈکوارٹر اور اپنا گھر کو کیلیفورنیا سے ٹیکساس میں شفٹ کریں گے۔  ٹیسلا 2022 میں آسٹن میں ایک نئی گیگا فیکٹری مینوفیکچرنگ کی سہولت کھولے گی جبکہ اسپیس ایکس اور دی بورنگ کمپنی کو بھی ٹیکساس میں سہولیات میسر ہیں۔

    ایلون مسک کا منصوبہ اپنے ملازمین کو سستے گھر فراہم کرنا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسک تقریباً 65,000 روپے ماہانہ کی ابتدائی قیمت پر ایک اور دو بیڈروم کا گھر فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اس کے لیے یہ بھی قاعدہ ہے کہ اگر کمپنی کے ملازمین نوکری چھوڑ دیتے ہیں یا چھانٹی ہوتی ہے تو انہیں 30 دن کے اندر گھر خالی کرنا ہوگا۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: