ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندستان کو عمران کی دھمکی: حملے مت کرنا، آزادی کیلئے جان دینے پر پیغمبر کے بعد دوسرا درجہ ملتا ہے

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ مہینے نیشنل کیڈٹ کور (NCC) کے پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان کو دھول چٹانے کیلئے ہندستانہ فوج کو ہفتہ دس دن کا اوقت لگے گا اور اسی بیان کا ذکرکرتے ہوئے عمران خان نے یہ بیان دیا۔

  • Share this:
ہندستان کو عمران کی دھمکی: حملے مت کرنا، آزادی کیلئے جان دینے پر پیغمبر کے بعد دوسرا درجہ ملتا ہے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے ہندستان کو دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر نئی دہلی نے کوئی حماقت کی تو ان کے ملک کی فوج ہندستان کو سخٹ سبق سکھائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اللہ ہمیں حکم کرتا ہے کہ اپنی آزادی کیلئے ہم اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔ پاکستان کے قبضے والے کشمیر (پی اوکے) کے میرپور میں "کشمیریوں سے اظہار یکجہتی" کے موقع پر ریلی کو خطاب کرتے ہوئےعمران خان نے یہ باتیں کہیں۔

عمران خان نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا، "نریندر مودی صاحب یہ پاکستان کے اندر وہ لوگ بستے ہیں جن کا دین کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل ساری کائنات کا قتل۔ ایک طرف تو ہمارا اللہ قرۤن میں یہ حکم دیتا ہے۔ انسانی جان کی اتنی قدر ہے اور دوسری طرف تو ہمیں یہ حکم کرتا ہےکہ اپنی آزادی کیلئے اپنی جان اگر تم قربان کرتے ہو تو پیغمبروں کے بعد شہید کا دوسرے نمبر پر سب سے بڑا درجہ اللہ دیتا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ کہ اس قوم پر اگر آپ نے حملے کئے تو یاد رکھنا یہاں 20 کروڑ جو پاکستانی رہتے ہیں یہ بچہ۔بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے۔


عمران خان نے جموں۔کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کرنے کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "نریندر مودی، جو آپ نے اور ہندستانی فوج کے سربراہ نے اس ملک کو لیکر بیان دیا ہے۔ یہ آپ دونوں سے زیادہ پاکستانی اور فوج ہندستان کو سخت سبق سکھائے گی۔


واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ مہینے نیشنل کیڈٹ کور (NCC) کے پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان کو دھول چٹانے کیلئے ہندستانہ فوج کو ہفتہ دس دن کا اوقت لگے گا اور اسی بیان کا ذکرکرتے ہوئے عمران خان نے یہ بیان دیا۔

(بھاشا ان پٹ کے ساتھ)
First published: Feb 07, 2020 11:04 AM IST