دہشت گردوں (Terrorist) کو اپنے ملک میں پناہ دے رہے پاکستان (Pakistan)کیلئے راحت کی خبر آئی ہے۔ فائنینشیل ایکشن ٹاسک فورس(FATF)نے پاکستان کو دہشت گرد گروہوں پر کارروائی کیلئے اس کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایف ٹی ایف کے رخ کو دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اگلے مہینے پاکستان گرے لسٹ سے باہر آسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے میں ایک مرتبہ پھر چین نے اس کا ساتھ دیا ہے۔ چین اور کچھ مغربی ممالک کی سفارش کے بعد ہی پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر نکالنے کی قواعد تیز ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنڈنگ روکنے کیلئے پاکستان کو 27 نکات کا ایکشن پلان دیا تھا۔ ان نکات پر پاکستان نے کتنا نام کام کیا اس کو لیکر 21 سے 23 جنوری کو بیجنگ میں میٹنگ ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میٹنگ میں چین، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک نے پاکستان کے ایکشن پلان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

بتایا جاتا ہے کہ امریکہ ان دنوں افغانستان میں طالبان سے امن کی بات چیت میں لگا ہوا ہے اور اس موقع پر اسے پاکستان کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ یہی نہیں گزشتہ کچھ ماہ سے ایران کے ساتھ امریکہ کی کشیدگی کم کرنے میں بھی پاکستان اپنا اہم کردار نبھا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے اس مرتبہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے وفد نے ممبر ممالک کو یقین دلایا کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی فنڈںگ روکنے کیلئے دئے گئے ایکشن پلان پر تیزی سے عمل کرے گا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔