ہوم » نیوز » عالمی منظر

خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملہ میں سعودی عرب سرفہرست اصلاح پسند ملک: رپورٹ

سینٹر کے مطابق خواتین، تجارت اور قانون کو لے کر عالمی بینک کی 2020 کی رپورٹ کے آٹھ انڈیکس میں سے سعودی عرب نے چھ میں بہترین ترقی کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 16, 2020 12:48 PM IST
  • Share this:
خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملہ میں سعودی عرب سرفہرست اصلاح پسند ملک: رپورٹ
علامتی تصویر

ریاض۔ ’سعودی عربیہ نیشنل کمپی ٹیٹو سینٹر‘ نے بدھ کو کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں سعودی عرب کو سب سے ٹاپ اصلاح پسند اور 190 معیشتوں کے درمیان تبدیلی کرنے والے ملک کے طور پر درج کیا گیا ہے۔ سینٹر کے مطابق خواتین، تجارت اور قانون کو لے کر عالمی بینک کی 2020 کی رپورٹ کے آٹھ انڈیکس میں سے سعودی عرب نے چھ میں بہترین ترقی کی ہے۔ مرکز نے بتایا کہ سعودی عرب نے نقل و حرکت، کام کی جگہ، شادی بیاہ ، صنعت اور پنشن وغیرہ کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


ایس این سی سی نے بتایا کہ سرخیل معیشتوں کے ساتھ سعودی عرب نے خواتین کی حرکیات، کام کی جگہ، صنعت اور پنشن کے میدان میں عالمی معیار مقرر کیا ہے۔


سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔ فائل فوٹو
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان۔ فائل فوٹو


سعودی عرب میں قانون سازی اصلاحات سے خواتین کے لئے معیشت کے نئے شعبوں میں روزگار کے لئے مواقع بڑھے، ان کی نقل و حرکت پر لگی پابندی ہٹائی گئی، عوامی خدمات تک ان کی رسائی کو یقینی بنائی گئی، یکساں ادائیگی اور رٹائرمنٹ کے فوائد ملے اور ہراسانی اور امتیازی سلوک کے خلاف ان کو تحفظ فراہم کیا گیا۔
First published: Jan 16, 2020 12:48 PM IST