بڑی خبر، سعودی عرب میں امتحان ہال میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی، اب پہننی پڑے گی یہ ڈریس
بڑی خبر، سعودی عرب میں امتحان ہال میں طالبات کے عبایا پہننے پر پابندی، اب پہننی پڑے گی یہ ڈریس
Saudi Arabia bans abaya in Exam Halls : سعودی عرب کی حکومت نے امتحان ہالز میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن نے اعلان کیا کہ طالبات کو امتحانات کے دوران عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نئی دہلی : سعودی عرب کی حکومت نے امتحان ہالز میں عبایا پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سعودی ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن نے اعلان کیا کہ طالبات کو امتحانات کے دوران عبایا پہننے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ای ٹی ای سی نے کہا کہ طالبات کو اب امتحان ہال کے اندر اسکول یونیفارم پہننا چاہئے ۔ اس نے مزید کہا کہ سبھی ڈریسیز عوامی شائستگی کے ضوابط کے مطابق ہونے چاہئیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں سال 2018 میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اب عبایا کو قانونی طور پر نافذ نہیں کیا جائے گا، حالانکہ مملکت میں خواتین کی ایک بڑی تعداد انہیں پہنتی رہتی ہے۔ اب سعودی انتظامیہ نے اس کے امتحان ہال میں پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ بتادیں کہ عبایا مشرقی وسطی خاص طور پر سعودی عرب میں خواتین کے ذریعہ پہنا جانے والا ایک باہری لباس ہے ۔ یہ ایک ڈھیلا ڈھالا ایسا لباس ہے، جس میں پورا جسم چھپ جاتا ہے ۔ ہاتھ ، سر اور پاوں بھی ڈھکے ہوئے ہوتے ہیں ۔ عبایا عام طور پر کالے رنگ کا ہوتا ہے ، مگر آج کل یہ دیگر رنگوں میں بھی بازار میں دستیاب ہے اور خواتین میں ہلکے نیلے اور گلابی رنگ کا عبایا بھی پہننے کا رواج بنتا جارہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ٹی ای سی جو پہلے ایجوکیشن ایویلیوایشن کمیشن کے نام سے جانا جاتا تھا، ایک سرکاری ادارہ ہے جو سعودی عرب میں وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر تعلیمی اور تربیتی نظاموں کی منصوبہ بندی، تشخیص اور منظوری کے لیے ذمہ دار ادارہ ہے ۔ ایک سرکاری ادارے کے طور پر ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایویلیوایشن کمیشن قانونی اور مالی طور پر خود مختار ہے اور براہ راست وزیر اعظم کو رپورٹ کرتا ہے۔ اسی اداکارہ نے امتحان ہالوں میں عبایا پر پابندی عائد کئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں غیر ملکی طلبہ کے لئے قوانین میں بھی نرمی کی تھی، جس میں طویل اور مختصر مدت کے تعلیمی ویزے متعارف کرائے گئے تھے ۔ تعلیمی ویزے اعلیٰ تعلیم کے لیے مرد اور خواتین طلباء، محققین اور ماہرین تعلیم کو ہدف بناتے ہیں تاکہ ممتاز ہنرمندوں کو راغب کیا جا سکے اور مملکت کو ایک پرکشش تعلیمی منزل کے طور پر پیش کرتے ہوئے تعلیم اور شعبے کا معیار بلند کیا جا سکے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔