بی بی سی کے چیئرمین رچرڈ شارپ کا استعفیٰ! کبھی تھے رشی سنک کے باس، بورس جانسن کو پہنچایا تھا فائدہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ شارپ پہلے گولڈمین سیکس میں برطانیہ کے موجودہ وزیر اعظم رشی سنک کے باس ہوا کرتے تھے۔ رپورٹ میں پایا گیا کہ انہوں نے اپنی شمولیت کا انکشاف نہ کرکے عوامی تقرریوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Britain
  • Share this:
    لندن۔ برطانوی خبر رساں ادارہ برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) اپنے چیئرمین کے استعفے کے بعد ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ بی بی سی کے چیئرمین رچرڈ شارپ نے سابق وزیر اعظم بورس جانسن کے لیے قرض کے انتظامات میں قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے کے بعد جمعہ کو استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شارپ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ اپنی مدت کے اختتام تک اس عہدے پر برقرار رہے تو یہ معاملہ ان کی تنظیم کے اچھے کاموں سے بھٹکانے والا ہو سکتا ہے۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ شارپ پہلے گولڈمین سیکس میں برطانیہ کے موجودہ وزیر اعظم رشی سنک کے باس ہوا کرتے تھے۔ رپورٹ میں پایا گیا کہ انہوں نے اپنی شمولیت کا انکشاف نہ کرکے عوامی تقرریوں کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ شارپ کے مطابق، یہ خلاف ورزی ان سے انجانے میں ہوئی تھی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی بی سی کے موجودہ چیئرمین نے پہلے اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے ملک کے سب سے سینئر سرکاری ملازم، کیبنٹ سیکرٹری سائمن کیس اور مسٹر جانسن کے دور کے کزن سیم بلیتھ کے درمیان ملاقات کا اہتمام کیا تھا۔ جنہوں نے 2020 کے آخر میں اس وقت کے وزیر اعظم کو مالی امداد فراہم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

    اس ملاقات کے وقت، شارپ نے پہلے ہی بی بی سی کی ملازمت کے لیے درخواست دی تھی۔ تحقیقات میں پایا گیا کہ وہ مفادات کے دو ممکنہ مبینہ تنازعات کو ظاہر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ پہلے اس وقت کے موجودہ وزیر اعظم جانسن کو بتا کر کہ وہ ایسا کرنے سے پہلے بی بی سی کی نوکری کے لیے درخواست دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اور دوسرا، پی ایم کو یہ بتا کر کہ وہ مسٹر بلیتھ اور مسٹر کیس کے درمیان ملاقات کا بندوبست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی پایا گیا کہ یہ ممکن ہے کہ شارپ کی تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہو کیونکہ انہوں نے ذاتی مالیاتی معاملے میں وزیر اعظم کی مدد کرنے کی مانگ کی تھی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: