معاشقہ میں ویلن بن رہی تھی ماں، 14 سال کی بیٹی نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش!

معاشقہ میں ویلن بن رہی تھی ماں، 14 سال کی بیٹی نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش! معاشقہ میں ویلن بن رہی تھی ماں، 14 سال کی بیٹی نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش!   (Credit- Social Media)

معاشقہ میں ویلن بن رہی تھی ماں، 14 سال کی بیٹی نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش! معاشقہ میں ویلن بن رہی تھی ماں، 14 سال کی بیٹی نے اٹھایا اتنا خوفناک قدم، سبھی کے اڑگئے ہوش! (Credit- Social Media)

Daughter Hired Hitman To Murder Her Mother: ماں اور بیٹی کا رشتہ دو سہیلیوں جیسا ہوتا ہے۔ حالانکہ جب بیٹی کوئی غلط کام کرتی ہے اور اپنی غلطی کو نہیں سمجھ پاتی ہے تو ماں اسے ضرور ڈانٹتی ہے۔ بیٹی سمجھدار ہو تو ماں کی بات مان لیتی ہے، لیکن اگر بیٹی گمراہ ہو تو وہ کچھ ایسا ہی کرتی ہے جو ایک 14 سالہ لڑکی نے کیا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Russia
  • Share this:
    ماں اور بیٹی کا رشتہ دو سہیلیوں جیسا ہوتا ہے۔ حالانکہ جب بیٹی کوئی غلط کام کرتی ہے اور اپنی غلطی کو نہیں سمجھ پاتی ہے تو ماں اسے ضرور ڈانٹتی ہے۔ بیٹی سمجھدار ہو تو ماں کی بات مان لیتی ہے، لیکن اگر بیٹی گمراہ ہو تو وہ کچھ ایسا ہی کرتی ہے جو ایک 14 سالہ لڑکی نے کیا۔ ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق روس کی رہنے والی ایک لڑکی کو اپنی ماں کی اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت ناگوار گزری ۔ ایسے میں اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر اپنی ماں کا قتل کروا دیا اور اس کے لئے ایک ہٹ مین کو سپاری دی۔

    خاتون کی موت کے بعد روس کی پولیس کو اس کی لاش پلاسٹک اور گدے میں لپٹی ہوئی ملی۔ لاش کو ماسکو کے بالاشیکھا میں کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا گیا تھا۔ چوکیدار نے لاش دیکھی تو اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ یہ لاش اناستاسیا نامی ایک خاتون کی تھی۔

    معلومات کے مطابق اس نے اپنی بیٹی کی بری صحبت پر سوالات اٹھائے تھے اور اس کے بوائے فرینڈ کو گھر چھوڑنے کیلئے کہا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی کو بھی اس سے دور رہنے کی ہدایت دی تھی۔ ماں کی اس بات سے ناراض ہو کر بیٹی نے 3650 پاؤنڈ یعنی 3 لاکھ روپے میں اپنی ہی ماں کو قتل کرنے کی سپاری دے دی۔

    ماں کو قتل کروانے کے بعد لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ اسی گھر میں رہ رہی تھی۔ چونکہ اس قتل میں ملوث سبھی ملزمان کی عمریں 14 سے 17 سال ہیں، اس لئے وہ ایک ماہ تک جووینائل ہوم میں رہیں گے اور معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھئے: حیران کن: ماں نے تین سال کی بچی کو 17 بار چاقو مارا، بتائی انتہائی عجیب و غریب وجہ


    یہ بھی پڑھئے: اندر چل رہا تھا رومانس، شوہر کے گھر آتے ہی پلٹ گئی بیوی، عاشق کو بتادیا ....



    پولیس کے مطابق بیٹی اپنی ماں کی لاکھوں کی سیونگ پر عیش کرنا چاہتی تھی۔ اس کی دوست کے مطابق ماں اپنی بیٹی سے پیار کرتی تھی، لیکن بیٹی اس سے نفرت کرتی تھی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: