ہوم » نیوز » عالمی منظر

دہشت گرد عمر شیخ کو رہا کریں گے عمران خان! قندھار معاملے میں ہندستان نے اسے چھوڑا تھا

دہشت گرد عمر سعید شیخ پر امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام ہے اور 1999 میں قندھار میں ائیر انڈیا کے طیارے کوہائی جیک کئےجانے کے بعد ہندوستان نے اسے چھوڑا تھا۔

  • Share this:
دہشت گرد عمر شیخ کو رہا کریں گے عمران خان! قندھار معاملے میں ہندستان نے اسے چھوڑا تھا
بابر اعظم نے کہا کہ وہ میدان پر پُرسکون رہیں گے اور سابق کپتان عمران خان کے انداز کو اپنائیں گے۔ فائل فوٹو

واشنگٹن: پاکستان اپنے ملک میں موجودہ دہشت گردوں پر کارروائی کو لیکر کتنا سنجیدہ ہے اس کا اندازہ اس کی اس نئی حرکت سے معلوم ہو جاتا ہے۔ خبر ہے کہ پاکستان بہت جلد اپنی جیل میں بند ایک خطرناک دہشت گرد کو رہا کرنے والا ہے۔ دہشت گرد عمر سعید شیخ پر امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کا الزام ہے اور 1999 میں قندھار میں ائیر انڈیا کے طیارے کوہائی جیک کئےجانے کے بعد ہندوستان نے اسے چھوڑا تھا۔ پاکستان کے اس رویے  سے ناراض امریکہ نے اب عمران حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حقیقی عزم کا مظاہرہ کرے۔


امریکی صحافی ڈینیئل پرل کو قتل کرنے کے الزام میں دہشت گرد احمد عمر سعید شیخ کو پھانس کی سز کو حال ہی میں پاکستانی عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ پاکستانی عدالت کے اس فیصلے کے بعد دہشت گرد کی جلد رہائی کے آثار بن رہے ہیں۔

دہشت گرد عمر سعید شیخ کی رہائی کی اطلاع ملنے کے بعد امریکی غیرملک معاملوں کی ہاؤس کمیٹی کے چیئرمین نے وارننگ بھرے لہجے میں پاکستان کو آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عدالت نے جس طرح سے دہشت گرد عمر کی سزا کو تبدیل کیا ہے وہ باعث تشویش ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے اپنے قدیم مسئلے کے خلاف اپنی حقیقی وابستگی کا مظاہرہ کرے۔

امریکی صحافی کے قتل اور اہم ملزم برطانیہ میں پیدا ہونے والے احمد عمر شیخ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (Anti-terrorism court) نے سزائے موت سنائی۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ نے عدالت کے فیصلے کو پلٹ دیا اور عمر شیخ کو امریکی صحافی کے اغوا کا قصوروار مانتے ہوئے صرف 7 سال کی سزا سنائی۔ اسی کے ساتھ اس جرم میں عمر شیخ کا ساتھ دینے والے تین دیگر ساتھیوں فہد نسیم ، سلمان ثاقب اور شیخ عادل کو اس جرم میں بری کردیا گیا۔ ان لوگوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

First published: Apr 03, 2020 10:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading