ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان میں زہریلی ہوا سے پورے سال میں ایک لاکھ بچوں کی موت: ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ

سال 2016 میں گھریلواورفضائی آلودگی کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے تقریباً 6 لاکھ بچوں کی موت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ان میں تقریباً 11000 بچوں کی موت صرف ہندوستان میں ہوئی۔

  • Share this:
ہندوستان میں زہریلی ہوا سے پورے سال میں ایک لاکھ بچوں کی موت: ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ
فائل فوٹو

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیوایچ او) کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2016 میں گھریلواورفضائی آلودگی کی وجہ سے 15 سال سے کم عمرکے تقریباً 6 لاکھ بچوں کی موت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ان میں تقریباً 11000 بچوں کی موت صرف ہندوستان میں ہوئی۔


عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے پیرکوجاری اپنی رپورٹ "فضائی آلودگی اور بچوں کی صحت" صاف ہوا کا نسخہ میں کہا کہ ہندوستان سمیت کم اوردرمیانی آمدنی والے ممالک  میں پانچ سال سے کم عمرکے 98 فیصد بچے 2016 میں پی ایم سے پیدا ہوئی فضائی آلودگی کے شکارہوئے۔


اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھانا پکانے سے گھرکے اندرہونے والے فضائی آلودگی اورگھرکے باہرکے ایئرڈسپلے سے پوری دنیا میں ہندوستان جیسے کم اورمتوسط آمدنی والے ممالک کے بچوں میں صحت کوزبردست نقصان پہنچا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پرپوری دنیا کے 18 سال سے کم عمرکے 98 فیصد بچے ڈبلیو ایچ او فضائی معیارکے احکامات کی عام سطح سے اوپرکی سطح پرگھر سے باہر پی ایم 2.5 سے جدوجہد کررہے ہیں، ان میں پانچ سال کی عمرکے 63 کروڑ بچے اور 15 سال سے کم عمرکے 1.8 ارب بچے ہیں۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں سنگین فضائی آلودگی کے لئے مرکز اورہریانہ اورپنجاب کی حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اورالزام لگایا کہ 'آپ' حکومت کی سبھی کوششوں کے باوجود وہ کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

کیجریوال نے ٹوئٹ کیا "دہلی میں آلودگی پورے سال قابو میں رہا، لیکن ہرسال اس وقت (سردیوں میں) دہلی کو مرکز، بی جے پی کے زیراقتدارہریانہ اورکانگریس کی اقتداروالی ریاست پنجاب حکومتوں کی وجہ سے فضائی آلودگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سبھی کوششوں کے باوجود وہ کچھ بھی کرنے کو تیار نہیں ہیں۔  ان دونوں ریاستوں کے کسان بھی اپنی حکومتوں سے تنگ آچکے ہیں۔

وہیں دوسری طرف کیجریوال کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیرماحولیات ڈاکٹر ہرش وردھن نے الزام لگایا کہ 'آپ' حکومت آلودگی روکنے کے لئے بنیادی اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت مرکز اورریاستی حکومتوں پر حملہ  بول کراپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ہیں۔ بی جے پی کے دہلی یونٹ کے صدر منوج تیواری نے شہرمیں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے 'آپ' حکومت پر موثراقدامات نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی کے زیراقتدار تینوں میونسپل کارپوریشن کو اس متعلق کام کرنے کو کہا۔

سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کی گئی  ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے) نے نومبرکے ابتدائی 10 دنوں کے لئے سی پی سی بی کی سفارشات کوقبول کرلیا ہے۔ ان سفارشات میں ایک سے 10 نومبرکے درمیان سبھی طرح کی تعمیری سرگرمیوں پرروک لگانے کو کہا گیا ہے، جن سے نکلنے والی دھول سے آلودگی ہوتی ہے۔
First published: Oct 30, 2018 01:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading