ڈبلیو ایچ او نے مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قراردیا ، بتائی یہ بڑی وجہ
مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 25, 2021 10:33 AM IST

ڈبلیو ایچ او نے مسلمانوں کے مقدس شہر مدینہ منورہ کو صحت افزا شہر قراردیا،بتائی یہ بڑی وجہ ۔ فائل فوٹو ۔
دنیا کے مسلمانوں کے انتہائی مقدس سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دنیا کے صحت افزا شہروں میں سے ایک شہر قرار دے دیا۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک ٹیم نے مدینہ منورہ کا دورہ کیا اور صحت سے متعلق تمام سہولیات کا جائزہ لے کر قرار دیا کہ صحت مند شہر کیلئے جتنے عالمی معیارات طے کئے گئے تھے، مدینہ منورہ ان عالمی معیاروں پر پورا اترتا ہے۔
مدینہ منورہ کی آبادی 20 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہے۔ اس حوالہ سے عالمی ادارہ صحت نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے ۔ سعودی عرب کے وزیر صحت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مدینہ منورہ کو جاری کیا گیا صحت مند شہر کا سرٹیفکیٹ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو پیش کیا ۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے صحت افزا شہروں کے تعین کرنے والی کمیٹی میں 22 حکومتی، کمیونٹی اور رضاکار تنظیموں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں جو عالمی ادارے کی ایکریڈیشن تیار کرنے میں معاونت کرتے ہیں۔
سعودی عرب میں مرکزی بینک کے گونر تبدیل
یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔