ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑی خبر: کابل میں جمعے کی نماز کے دوران مسجد میں IED دھماکہ، امام سمیت 4 کی موت

امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے بعد طالبان نے افغاستان (Afghanistan) پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں۔ جمعے کی نماز کے دوران راجدھانی کابل مغرب میں واقع شیر شاہ سوری مسجد میں دھماکے میں امام سمیت 4 لوگوں کی موت (Death) ہوگئی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: کابل میں جمعے کی نماز کے دوران مسجد میں IED دھماکہ، امام سمیت 4 کی موت
علامتی تصویر

امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کے بعد طالبان نے افغاستان (Afghanistan)  پر اپنے حملے تیز کردئے ہیں۔ جمعے کی نماز کے دوران راجدھانی کابل مغرب میں واقع شیر شاہ سوری مسجد میں دھماکے میں امام سمیت 4 لوگوں کی موت  (Death)  ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اس سے پہلے 2 جون کو کابل کے ڈاؤن ٹاؤن میں بھی ایک مسجد میں دھماکہ ہواتھا۔

افغانستان کے افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے سبب کم ہی لوگ نماز کیلئے مسجد پہنچے تھے۔ اس لئے اس دھماکہ کی زد میں کم لوگ آئے ہیں۔ واقعہ کی جانکاری ملنے کے بعد مقامی پولیس اور بم اسکوائڈ دستہ موقع پر پہنچ گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دھماکہ کو مسجد کے اندر چھپا کر رکھا گیا تھا۔




دو جون کو کابل میں بھی ہوا تھا دیگر مسجد میں دھماکہ 

دو جون کو کابل میں وزیر اکبر خان مسجد میں ایک آئی آئی ڈی دھماکہ ہوا تھا جس میں مسجد کے امام عیاز نیازی کی موت ہوگئی تھی۔ حالانکہ اس واقعے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے نہیں لی تھی۔

بتادیں کہ اس وقت افغانستان دوہری مار جھیل رہا ہے۔ اب تک کوروناوائرس کے 23000 سے زیادہ کیس سامنے آچکے ہیں۔ جبکہ 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 
First published: Jun 12, 2020 09:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading