ہوم » نیوز » عالمی منظر

اکیلے آؤگی تو مزہ آئے گا، "متنازعہ مصنف کا فحش آڈیو ٹیپ وائرل

مصنف نے خاتون کے اکیلے نہ آنے پر ناراضگی ظاہر کی اور اس کے منع کرنے پر اسے برا۔بھلا بھی کہا۔ خاتون خلیل الرحمٰن کع بتاتی ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے آنے کع تیار تھی لیکن اتنے میں اسی وقت اس کا شوہر آگیا۔ آڈیو میں خاتون اپنے شوہر کے آجانے پر ناراضگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ملاقات کیلئے آنا چاہتی ہےمگر شوہرکی وجہ سے مجبور ہے۔

  • Share this:
اکیلے آؤگی تو مزہ آئے گا،
مصنف نے خاتون کے اکیلے نہ آنے پر ناراضگی ظاہر کی اور اس کے منع کرنے پر اسے برا۔بھلا بھی کہا۔ خاتون خلیل الرحمٰن کع بتاتی ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے آنے کع تیار تھی لیکن اتنے میں اسی وقت اس کا شوہر آگیا۔ آڈیو میں خاتون اپنے شوہر کے آجانے پر ناراضگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ملاقات کیلئے آنا چاہتی ہےمگر شوہرکی وجہ سے مجبور ہے۔

حال ہی میں پاکستان(Pakistan) کے متنازعہ مصنف خلیل الرحمٰن قمر (Khalil-ur-Rehman Qamar) کی ایک خاتون کے ساتھ ہوئی بات چیت کا ایک آڈیو ٹیپ سامنے آیا ہے۔ اس میں وہ اس خاتون سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر ان سے ملنے کیلئے آئے۔ اس کے بعد وہ خاتون پر اکیلے آنے کا دباؤ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ 'اکیلے آؤگی تو مزہ آئے گا'۔

مصنف نے خاتون کے اکیلے نہ آنے پر ناراضگی ظاہر کی اور اس کے منع کرنے پر اسے برا۔بھلا بھی کہا۔ خاتون خلیل الرحمٰن کع بتاتی ہے کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے آنے کع تیار تھی لیکن اتنے میں اسی وقت اس کا شوہر آگیا۔ آڈیو میں خاتون اپنے شوہر کے آجانے پر ناراضگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ ملاقات کیلئے آنا چاہتی ہےمگر شوہرکی وجہ سے مجبور ہے۔

خاتون اپنی بات کو سچ ظاہر کرنے کیلئے اپنی تصویر بھیجنے کی بات کہتی ہے۔ اس پر مصنف کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ تصویر ضرور بھیج دے لیکن وہ اس پر شک نہیں کررہے ہیں۔ جب وہ خاتون یہ کہتی ہے کہ اگر وہ اپنے شوہر کے ساتھ ان سے ملنے آئے تو اتنا سننے کے بعد خلیل الرحمٰن فحش باتوں پر اتر آتے ہیں اور خاتون سے کہتے ہیں کہ اگر اکیلے آؤگی تو مزہ آئے گا۔ اس کے بعد وہ خاتون سے اکیلے آنی کی ضد کرتے رہتے ہیں۔

غورطلب ہے کہ اس سے پہلے پاکستان نیوز چینل کی ایک لائیو ڈبیٹ میں بھی خلیل الرحمٰن نے بھدی زبان کا استعمال کیا تھا۔ اس ڈؓیٹ میں "عورت مارچ" اور میرا جسم، میری مرضی" مہم کو مرکز میں رکھ کر چرچا ہو رہی تھی۔

First published: Mar 13, 2020 07:00 PM IST