ہوم » نیوز » عالمی منظر

امام کی بیوی نکلی 'مرد' پڑوسی کی وجہ سے کھلا یہ ہوش اڑا دینے والا راز

شادی کے بعد سہاگ رات کے موقع پر خاتون نے یہ کہہ کر اپنے شوہر سے دوری بنالی کہ جب تک منتوبا اس کے والدین سے نہیں مل لیتے ان کے درمیان جسمانی تعلقات نہیں بنیں گے۔ دو ہفتے تو سب کچھ ٹھیک رہا اور منتوبا اس امید پر زندگی گزار رہے تھے کہ جلد ہی وہ اپنی بیوی کے والدین سے مل لیں گے۔ مگر اس درمیان ایک پڑوسی کی انٹری(Entry) نے سارا راز کھول دیا۔

  • Share this:
امام کی بیوی نکلی 'مرد' پڑوسی کی وجہ سے کھلا یہ ہوش اڑا دینے والا راز
علامتی تصویر

افریقی (Africa)ملک یوگانڈا (Uganda) میں ایک مسجد کا امام اس وقت مصیبت میں پھنس گیا جب اس کے سامنے انکشاف پوا کہ اس نے دو ہفتہ پہلے جس سے شادی کی تھی وہ مرد ہے۔ دراصل حال ہی میں شیخ منتوبا کی نبو کیرا نام کی ایک خاتون سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے اسے شادی کیلئے پرپوز کردیا۔ خاتون نے بھی ہاں کردیا اور دونوں کی دوہفتے سے پہلے شادی بھی ہوگئ۔

شادی کے بعد سہاگ رات کے موقع پر خاتون نے یہ کہہ کر اپنے شوہر سے دوری بنالی کہ جب تک منتوبا اس کے والدین  سے نہیں مل لیتے ان کے درمیان جسمانی تعلقات نہیں بنیں گے۔ دو ہفتے تو سب کچھ ٹھیک رہا اور منتوبا اس امید پر زندگی گزار رہے تھے کہ جلد ہی وہ اپنی بیوی کے والدین سے مل لیں گے۔ مگر اس درمیان ایک پڑوسی کی انٹری(Entry) نے سارا راز کھول دیا۔

منتوبا کے پڑوسی نے پولیس میں رپورٹ  (Report) کی کہ اس نے شیخ کی بیوی کو اس کے گھر میں نقاب لگاتے اور ٹی اور نقدی چراتے دیکھا ہے۔ پولیس نے امام کی بیوی کو گرفتار کرکے تلاشی لی تو راز کھلا کہ اس نے خاتون ہونے کا ناٹک کررکھا ہے اور خاتون جیسا جسم دکھانے کیلئے کپڑوں کا سہارا لیا۔ پولیس نے جب یہ خبر منتوبا کو دی تو ان پر بجلی گر پڑی، منتوبا کے پاؤں تلے جیسے زمین کھسک گئی یو۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیوی نے پہلے تو والدین سے ملنے کی بات کہہ کر دوری بنائے رکھی۔ ہم اس کی موسی (خالہ) سے ملے جہاں میں نے دلہن کے مہر کے طور پر انہیں چینی کے دو بیگ، دو بکریاں اور کپڑے وغیرہ دئے۔ ادھر پولیس نے دلہن بنے گرفتار شخص سے پوچھ۔گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ مسلمان نہیں، عیسائی ہے اور اس کا نام رچرڈ ہے۔

First published: Jan 15, 2020 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading