ہوم » نیوز » عالمی منظر

انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک،30زخمی

انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں ایک بس پلٹنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 30دیگر زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں آٹھ ہلاک،30زخمی
علامتی تصویر

انڈونیشیا کے جاوا صوبے میں ایک بس پلٹنے سے آٹھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 30دیگر زخمی ہوگئے۔

ضلع کے چیف پولیس افسرٹیڈی فینانی کے مطابق گاڑی ڈرائیور سبنگ ضلع کے پاتساری روڈ سے گزرنے کے دوران گاڑی کو کنٹرول نہیں کرپایا۔بس میں 58گھریلو مسافر سوار تھے۔وہ بندونگ ضلع میں تانگبون پیراہو آتش فشاں کے سفر پر نکلےتھے۔

پولیس کے مطابق اس جان لیوا حادثے کی وجہ سے ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہےاور پولیس ابھی جانچ کررہی ہے۔انڈونیشیا کے سپتونو کے ترجمان نے کہا کہ اس حادثے میں 10لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور 20دیگر معمولی طورپر زخمی ہوئے ہیں۔ ہفتے کو ہوئے حادثے میں سبھی زخمیوں کو ضلع سرینگ اسپتال لےجایا گیا۔

صوبائی پولیس نے بس حادثوں کی وجہ سے پوناک سیاح ریسارٹ کے آس پاس پرانی بسوں کے گزرنے پر پابندی لگادی ہے۔

First published: Jan 19, 2020 04:04 PM IST