ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ اور عراق کا دعویٰ، ایران نے غلطی سے مارگرایا یوکرین کا طیارہ

طیارے نے تہران سے اڑان بھری تھی اور کی ایف جارہا تھا۔ کی ایف یوکرین کی راجدھانی ہے۔ 8000 فٹ کی اونچائی پر یہ طیارہ کریش ہوگیا۔

  • Share this:
امریکہ اور عراق کا دعویٰ، ایران نے غلطی سے مارگرایا یوکرین کا طیارہ
طیارے نے تہران سے اڑان بھری تھی اور کی ایف جارہا تھا۔ کی ایف یوکرین کی راجدھانی ہے۔ 8000 فٹ کی اونچائی پر یہ طیارہ کریش ہوگیا۔

واشنگٹن: ایران Iran) اور امریکہ (America) کے تنازعہ کے دوران گزرے دنوں یوکرین (Ukraine) کا ایک طیارہ حادثہ ہونے کے معاملے میں نیا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی وزارت دفاع Pentagon نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کا طیارہ ایران کی اینٹی ایئر کرافٹ میزائیل سسٹم سے مار گرایا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی ویب سائٹ News Week نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور امریکی خفیہ ایجنسیوں کے سینئر افسران نے اس کی تصدیق کی ہے۔ یوکرین کا ایک طیارہ بدھ کو تہران کے پاس حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔ 




قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایران (Iran)کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب بدھ کی صبح یوکرین (Ukraine) کے بوئنگ800۔737 طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار سبھی 176 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ اس طیارہ نے یوکرین کی راجدھانی کیف کے لئے پرواز بھری تھی۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مسافر ایران اور کناڈا کے شہری تھے۔









 



First published: Jan 10, 2020 07:10 AM IST