اگر آپ کے چہرے میں ہے یہ خوبی تو آپ کو یہ کمپنی دے گی 92 لاکھ روپئے

لندن کی ٹیک کمپنی جیو میکا کو ایک ایسے چہرے کی تلاش ہے جسے وہ اپنے روبوٹ کو دے سکے۔ کمپنی اس کیلئے اس شخص کو 92 لاکھ روپئے دینے کو تیار ہے۔

Oct 23, 2019 10:11 AM IST | Updated on: Oct 23, 2019 11:34 AM IST
اگر آپ کے چہرے میں ہے یہ خوبی تو آپ کو یہ کمپنی دے گی 92 لاکھ روپئے

لندن کی ٹیک کمپنی جیو میک انسانوں جیسا نظر آنے والا روبوٹ بنانے جارہی ہے۔

لندن کی ٹیک کمپنی جیو میکا کو ایک ایسے چہرے کی تلاش ہے جسے وہ اپنے روبوٹ کو دے سکے۔ کمپنی اس کیلئے اس شخص کو 92 لاکھ روپئے دینے کو تیار ہے۔ کمپنی نے اپنے روبوٹ کو دئے جانے والے چہرے کیلئے شرط رکھی ہے کہ وہ نیک اور فرنڈلی نظر آنا چاہئے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس کیلئے اس انسان کے چہرے کا ایگریمینٹ کرائے گی اور رقم ادا کرے گی۔ دراصل کمپنی اپنے روبوٹ کو ایسا چہرہ دینا چاہتی ہے جو دیکھنے میں بالکل انسان جیسا لگے۔

جیو میک کپنی نے بتایا کہ روبوٹ کا نام ورچوئل فرینڈ رکھنے کا خیال کیا گیا ہے۔ اگلے سال تک پورا ہونے والے اس روبوٹ کو لیکر ابھی چہرے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ کمپنی نے اس کیلئے کئی چہروں کا ٹیسٹ بھی کیا ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اب تک جن چہروں کو کمپنی نے منتخب کیا ہےانہیں ہم نے نجی طور پر پیسہ دیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں یہ ایک الگ طرح کی ڈیمانڈ ہے۔ کمپنی کچھ ایسے چہروں کی تلاش کر رہی ہے جو الگ طرح نظر آتے ہیں۔ کسی بھی انسان کیلئے اس کے چہرے لا ئسنسن ایگریمینٹ کروانا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ جب کسی چہرے کا ایگریمینٹ کرایا جاتا ہے تو اس کے چہرے کو ایک روبوٹ کے طور پر تیار کیا جاتا ہے۔ یہ کسی عام روبوٹ کی طرح نہیں نظر آئے گا۔ اس کی اپنی الگ پہچان ہوگی اور وہ بالکل انسان کی طرح ہی نظر آئے گا۔

روبوٹک کمپنی جیو میک اپنے نئے پروجیکٹ پر گزشتہ پانچ سال سے کام کررہی ہے۔ پروجیکٹ کو کافی سیکریٹ طریقے سے پلان کیا گیا ہے جس سے اس سے جڑی کوئی بھی جانکاری باہر نہ جاسکے۔ کمپنی کے مطابق روبوٹ کی تعمیر کیلئے جن چہروں کو منتخب کیا جائے گا ان کی مکمل تفصیلات بھی روبوٹ میں دی جائیں گی۔

Loading...

Loading...