ہوم » نیوز » عالمی منظر

FATF کو گمراہ کرنے کی کوشش میں پاکستان، کہا۔ لاپتہ ہوگیا دہشت گرد مسعود اظہر اور اس کا کنبہ

نئی دہلی: پاکستان نے فائنینشیل ایکشن ٹاسک فارس(Financial Action Task Force)کو بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سرغنہ مولانا مسعود اظہر (Masood Azhar) اور اس کا کنبہ لاپتہ ہوگیا ہے۔

  • Share this:
FATF کو گمراہ کرنے کی کوشش میں پاکستان، کہا۔ لاپتہ ہوگیا دہشت گرد مسعود اظہر اور اس کا کنبہ
مسعود اظہر کی فائل فوٹو

نئی دہلی: پاکستان نے فائنینشیل ایکشن ٹاسک فارس(Financial Action Task Force)کو بتایا ہے کہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا سرغنہ مولانا مسعود اظہر (Masood Azhar)  اور اس کا کنبہ لاپتہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا کنبہ وارل پنڈی میں ہے۔ مسعود اظہر کی تنظیم جیش محمد ہندستان ہی نہیں، انگلینڈ، امریکہ، آسٹریلیا اور کناڈا میں بھی اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مسعود اظہر کو گزشتہ سال یکم مئی کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے دعویٰ کیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے ذریعہ اعلان کردہ 16 عالمی دہشت گرد ان کے یہاں ہیں۔ اس میں سے 7 کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں باقی بچے 9 دہشت گردوں نے اقوام متحدہ سے اقتصادی اور سفری پابندی کو ختمکرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ پاکستان نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے اعلان کی گئی دہشت گرد تنظیموں کے تقریبا  ساڑھے پانچ ہزار کھاتوں کو بند کردیا گیا ہے۔


قابل غور ہے کہ پاکستان کا یہ سارا پینترا بلیک لسٹ ہونے سے بچنے کیلئے ہے۔ بلیک لسٹ پونے پر اقتصادی تنگی سے جوجھ رہے پاکستان کو ورلڈ بینک سے قرض نہیں ملے گا۔ آج پیرس میں ایف ٹی ایف کی میٹنگ شروع ہورہی ہے۔ اس مرتبہ میٹنگ کی صدارت چین کررہا ہے۔ FATF  نے جون 2018 میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالاتھا۔ ساتھ ہی انتباہ دیا تھا کہ وہ دہشت گرد فنڈنگ پر فورا روک لگائے۔ بتادیں کہ فی الحال ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ایران اور نارتھ کوریا ہے۔

First published: Feb 16, 2020 10:48 AM IST