உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    28 سال کی عمر میں یہ خاتون کرچکی ہے تین شادیاں ، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ

    28 سال کی عمر میں یہ خاتون کرچکی ہے تین شادیاں ، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ (Credit-TikTok)

    28 سال کی عمر میں یہ خاتون کرچکی ہے تین شادیاں ، وجہ جان کر رہ جائیں گے دنگ (Credit-TikTok)

    جیس نے ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعہ اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی تو اس کی عمر 17 سال تھی اور وہ نوعمر تھی ۔ 18 سال کی عمر میں اس نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا اور ایک سال کے بعد ہی وہ دوبارہ حاملہ ہو گئی ۔

    • Share this:
      آج کی دنیا میں 27-28 سال کی عمر میں لوگ اپنی شادی کی پلاننگ کرتے ہیں۔ اگر شادی ہو بھی ہوچکی ہوتی ہے تو وہ خاندان کو آگے بڑھانے کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں ، لیکن جیس نامی ایک خاتون 28 سال کی عمر تک 3 شادیاں کر کے 7 بچوں کی ماں بن چکی ہے ۔

      ٹک ٹاک پر جیس فیم کے نام سے مشہور یہ خاتون اب اپنی کہانی لوگوں کے سامنے رکھ رہی ہے ۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ نوعمری میں ہی پہلی بار حاملہ ہوگئی تھی اور 21 سال کی عمر تک وہ 3 مرتبہ حاملہ ہونے کے بعد 4 بچوں کی ماں بن گئی تھیں ۔ ان کے دو جڑواں بچے تھے جبکہ دو نارمل تھے ۔ یہی نہیں 24 سال کی عمر تک ان کی 3 شادیاں ہوچکی تھیں ۔ اس خاتون کی زندگی کے بارے میں سن کر سوشل میڈیا پر لوگوں کو چکر آرہے ہیں حالانکہ وہ خود اس سے خوش ہے ۔

      جیس نے ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعہ اپنی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی تو اس کی عمر 17 سال تھی اور وہ نوعمر تھی ۔ 18 سال کی عمر میں اس نے اپنے پہلے بچے کو جنم دیا اور ایک سال کے بعد ہی وہ دوبارہ حاملہ ہو گئی ۔ 21 سال کی عمر میں جیس کے چار بچے تھے ۔ وہ اس وقت تک 3 مرتبہ حاملہ ہوچکی تھیں اور انہوں نے جڑواں بچوں کو بھی جنم دیا تھا ۔ جیس نے 19 سال کی عمر میں اپنے پہلے شوہر سے شادی کی اور حمل کے دوران دھوکہ دہی کے بعد اپنے شوہر کو چھوڑ دیا ۔ 21 سال کی عمر میں انہوں نے اپنے پرانے شوہر سے دوبارہ شادی کر لی ۔ چوتھے بچے کے حمل کے دوران ہی انہوں نے اپنے شوہر کو دوبارہ چھوڑ دیا اور 4 بچوں کی اکیلی ماں بن گئیں ۔

      جب وہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی تو اس کی عمر 17 سال تھی اور وہ نوعمر تھی ۔
      جب وہ پہلی مرتبہ حاملہ ہوئی تو اس کی عمر 17 سال تھی اور وہ نوعمر تھی ۔


      سنگل مدر بننے کے بعد اس کی ملاقات ایک اور شخص سے ہوئی۔ کچھ دنوں کی ڈیٹنگ کے بعد ان کی شادی ہوگئی اور اب ان کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں ۔ اس جوڑے کے کل 7 بچے ہیں ۔ جیس کے اپنے 5 بچے ہیں ، جبکہ شوہر کی پہلی شادی سے 2 بچوں سمیت ان کے گھر میں کل 7 بچے ہیں ۔ جیس کے انسٹاگرام پر کل 1.4 ملین فالورز ہیں اور ان کی ویڈیوز کو لاکھوں ویوز ملتے ہیں ۔ وہ لوگوں کو اپنے بچوں اور معمولات سے متعلق ویڈیوز دکھاتی رہتی ہیں اور لوگ ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: