ہوم » نیوز » عالمی منظر

افغانستان میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، 10افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی خوست صوبہ میں منگل کو ایک بارودی سرنگ دھماکے میں تین بچوں سمیت 10 شہریوں کی موت ہو گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 17, 2019 02:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افغانستان میں بارودی سرنگ میں دھماکہ، 10افراد ہلاک
علامتی تصویر

افغانستان کے مشرقی خوست صوبہ میں منگل کو ایک بارودی سرنگ دھماکے میں تین بچوں سمیت 10 شہریوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے ترجمان حیدرعادل نے بتایا کہ ضلع علی شیر میں یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق آج علی الصبح تقریبا پانج بجے اس وقت ہوا جب ایک گاڑی زمین کے اندر چھپائے گئے جدید اور طاقتور دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) سے آپریٹ کیا گیا۔ اس دھماکے میں گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔

انہوں نے گردآلود سڑک پر آئی ای ڈی لگانے کے لئے طالبان دہشت گرد گروپ کو مورد الزام ٹھہرایا۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان دہشت گرد سڑک کے کنارے بم اور بارودی سرنگ بچھانے کے لئے ملک میں تیار آئی ای ڈی کا استعمال کر رہے ہیں۔

First published: Dec 17, 2019 02:28 PM IST