ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایڈس کی بیماری سے متاثر بلی کی موت، علاج کے باوجود نہیں بچ سکی

ابھی تک انسانوں میں ایڈس ہونے کی بات سنی ہوگی مگر برطانیہ میں ایک ایسی بلی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی موت ایڈس سے ہوئی ہے۔

  • Share this:
ایڈس کی بیماری سے متاثر بلی کی موت، علاج کے باوجود نہیں بچ سکی
ابھی تک انسانوں میں ایڈس ہونے کی بات سنی ہوگی مگر برطانیہ میں ایک ایسی بلی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی موت ایڈس سے ہوئی ہے۔

ابھی تک انسانوں میں ایڈس ہونے کی بات سنی ہوگی مگر برطانیہ میں ایک ایسی بلی کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کی موت ایڈس سے ہوئی ہے۔ دا میٹرو اخبار کی رپورٹ کےمطابق یہ ایک اوارہ بلی تھی جس کی عمر 12 سال تھی۔ نومبر میں اسے ویسٹ مڈ لینڈ کے شہر گریٹ بیئر سے پکڑ کر جانوروں کے اسپتال پہنچایا گیا کیونکہ وہ دیکھنے میں بیمار نظر آرہی تھی۔

جب اس کے ٹیسٹ کئے گئے تو یہ بات سامنے آئی کہ اسے ایڈس ہے۔ جب اس کی بیماری کی خبر سوشل میڈیا پر پھیلی تو اس کیلئے چندے کی اپیل کی گئی۔ رپورٹ لے مطابق کچھ ہی دنوں میں لوگوں نے بلی کیلئے 10 ہزار پاؤنڈ کا چندا دیا۔ اس کے بعد بلی کا علاج شروع کیاگیا۔ حالانکہ اس کی حالت سنبھل نہیں سکی اور کچھ وقت پہلے وہ موت کے منھ میں چلی گئی۔

ویسٹ مڈ لینڈ کی اوارہ بلیوں کو ریسکیو کرنے والی ٹیم کی رکن روسی سٹرکلینڈ کا کہنا تھا"بلی کے علاج میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔ اسے سانس لینے میں بھی دقت تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی بہت کوشش کی لیکن اسے بچا نہیں سکے"۔

First published: Jan 28, 2020 12:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading