ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے پرل ہاربر فوجی ٹھکانے پر حملہ،2 کی حالت نازک، بندوق بردار نے خود کو ماری گولی

بتایا جاتا ہے کہ بندوق بردار نے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ کو بھی آگ کے حوالے کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے حملہ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

  • Share this:

واشنگٹن۔ امریکہ کے پرل ہاربر فوجی اڈے پر فائرنگ کی خبر ہے۔ اس حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بندوق بردار نے پرل ہاربر نیول شپ یارڈ کو بھی آگ کے حوالے کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نے حملہ کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

غور طلب ہے کہ پرل ہاربر کے تاریخی فوجی ٹھکانے پر ایک بندوق بردار نے گولی چلادی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ موقع پر پہنچے سکیورٹی فورسز نے جب بندوق بردار کو پکڑنا چاہا تو اس نے خود کو گولی مار لی۔ حملے کے بعد سے پرل ہاربر کو بند کر دیا گیا ہے۔

ہوائی نیوز کے مطابق اس واقعے میں تین لوگ شدید طور سے زخمی بتائے جارہے ہیں۔ بندوق بردار نے خود کو گولی مارلی ہے۔ جس کے سبب اس کے اس واقعے کو انجام دینے کے بارے میں کوئی جانکاری حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پرل ہاربر میں جہازوں اور پن ڈبیوں کی مرمت کا کام کیا جاتا تھا۔

First published: Dec 05, 2019 08:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading