تکنیکی خرابی کی وجہ سے برٹش ایئرویز کی درجنوں فلائٹس رد، 16 ہزار مسافرین پھنسے

تکنیکی خرابی کی وجہ سے برٹش ایئرویز کی درجنوں فلائٹس رد، 16 ہزار مسافرین پھنسے

تکنیکی خرابی کی وجہ سے برٹش ایئرویز کی درجنوں فلائٹس رد، 16 ہزار مسافرین پھنسے

British Airways News: برٹش ایئرویز نے آئی ٹی میں آئی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو لگاتار دوسرے دن اپنی درجنوں فلائٹ کو رد کردیا ہے ۔ کمپنی کے اس فیصلہ کے بعد مصروف ویک اینڈ کی شروعات میں ہزاروں مسافروں کے پلان میں خلل پڑا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • London
  • Share this:
    لندن: برٹش ایئرویز نے آئی ٹی میں آئی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کو لگاتار دوسرے دن اپنی درجنوں فلائٹ کو رد کردیا ہے ۔ کمپنی کے اس فیصلہ کے بعد مصروف ویک اینڈ کی شروعات میں ہزاروں مسافروں کے پلان میں خلل پڑا ہے ۔ متاثر ہوئی فلائٹس میں 42 فلائٹس یوروپ کے سب سے مصروف ہوائی اڈے ہیتھرو سے آنے جانے کے چھوٹے راستوں پر تھیں ۔

    بی بی سی کے مطابق برٹش ایئرویز کے فلائٹس رد کرنے سے تقریبا 16 ہزار مسافروں کا سفر متاثر ہوا ہے ۔ گزشتہ جمعرات کو ایئر لائنز نے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈہ سے تقریبا 80 فلائٹس کو رد کردیا ، یا اس میں تاخیر ہوئی ۔

    برٹش ایئرویز نے جمعہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ جبکہ ہماری زیادہ تر فلائٹس آج بھی جاری ہیں، ہم نے ہیتھرو سے اپنی کچھ چھوٹی دوری کی فلائٹس کو رد کردیا ہے۔

    ایئرلائنز نے بتایا کہ متاثر ہوئے لوگوں کو متبادل فلائٹس بک کرنے اور ریفنڈ کا متبادل دیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ برٹش ایئرویز نے لوگوں سے ہوائی اڈہ پر جانے سے پہلے اپنی فلائٹ کی صورتحال کی جانچ کرنے کی اپیل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: ٹوئٹر نے اسٹارٹ اپس کے لیے نیا API ٹائر کیا لانچ، 5,000 ڈالر فی مہینہ ہے اس کی لاگت


    یہ بھی پڑھئے: چین میں دوبارہ کووڈ۔19 کیسوں میں اضافے؟ کیا ’ہیلتھ ایمرجنسی‘ کےبعدبھی کوروناکیسوں کاہےامکان؟




    بی بی سی کے مطابق مسافروں کو آن لائن چیک ان کرنے میں بھی پریشانی آرہی ہے۔ ایئرلائنز نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ سے بتایا ہے کہ ہم ایک تکنیکی پریشانی سے واقف ہیں، جس کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: