ہوم » نیوز » عالمی منظر

مہینوں سے کھانس رہا تھا شخص، جانچ میں گلے اور ناک میں چپکی ملی3 سینٹی میٹر کی 2 جوک

چین کے فزیان صوبے میں مسلسل دو ماہ تک کھانسی جھیل رہے ایک شخص کے گلے کے اندر سھے جوک نکالی گئی ہیں۔

  • Share this:
مہینوں سے کھانس رہا تھا شخص، جانچ میں گلے اور ناک میں چپکی ملی3 سینٹی میٹر کی 2 جوک
چین کے فزیان صوبے میں مسلسل دو ماہ تک کھانسی جھیل رہے ایک شخص کے گلے کے اندر سھے جوک نکالی گئی ہیں۔

چین کے فزیان صوبے میں مسلسل دو ماہ تک کھانسی جھیل رہے ایک شخص کے گلے کے اندر سھے جوک نکالی گئی ہیں۔ مریض نےبتایا کہ دو مہینے تک جب اس کی کھانسی ٹھیک نہیں ہوئی تو وہ ووپنگ کاؤنٹی اسپتال گیا۔ اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ جب کھانس رہا ہے تو اس کے گلے سے خون نکل رہا ہے جانچ میں ڈاکٹروں نے پایا کہ اس کے گلے میں 2 جوک چپکی ہوئی ہے۔

ڈیلی میل کی خبر کے مطابق، چین کے فزیان صوبے میں رہنے والے ایک شخص کو کافی دنوں سے کھانسی آرہی تھی۔ پہلے تو اسے لگا کہ یہ موس کے سبب ہوگا لیکن بعد اسے کھانستے وقت گلے سے خون آنے لگا۔ شخص جب ووپنگ کاؤنٹی اسپتال پہنچا تو اس کا سیڑیزکین کرایا گیا۔ سیٹیز کین کرانے کے بعد بھی وجہ صاف نہیں ہوسکی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے برانکوسکوپی کی۔

برانکوسکوپی میں پتہ چلا کہ گلے میں 2 جوک چپکی ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک جوک داہنے نتھونے میں تھی جبکہ دوسری جوک اسکی گلوٹس کے نیچے چپکی ہوئی تھی۔ ان جوک کی لمبائی تقریبا تین سینٹی میٹر (1.2انچ) تھی۔

مریض نے بتایا کہ جوک اس کی ناک کے ذریعے گلے تک کیسے پہنچی اسے اس کی خبر تک نہیں ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جوک پانی کے ذریعے جسم میں پہنچی ہوگی۔

ریسپریٹری محکمے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راؤ گوانگ یونگ نے بتایا جس وقت مریض نے پانی پیا ہوگا اس وقت جوک کافی چھوٹی رہی ہوگی اور وہ دکھائی نہیں دی ہوگی۔ گزشتہ دو مہینے سے جوک گلے اور ناک کے اندر چپک کر خون چوس رہی ہوگی جس کے سبب اس کا آکار تیزی سے بڑھ گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کو اینیستھیسیا دیکر جوک نکالی گئی ہے۔ مریض کی حالت میں کافی سدھار ہوا ہے۔

First published: Nov 29, 2019 09:53 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading