உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دو بھوتوں کے ساتھ گھر میں رہتا ہے یہ جوڑا ، بھوت کو دے رکھی ہے بچہ سنبھالنے کی ذمہ داری!

    دو بھوتوں کے ساتھ گھر میں رہتا ہے یہ جوڑا ، بھوت کو دے رکھی ہے بچہ سنبھالنے کی ذمہ داری! ۔ (Credit- Instagram/laniey_and_ben)

    دو بھوتوں کے ساتھ گھر میں رہتا ہے یہ جوڑا ، بھوت کو دے رکھی ہے بچہ سنبھالنے کی ذمہ داری! ۔ (Credit- Instagram/laniey_and_ben)

    Haunted House : یہ جوڑا اس گھر میں سال 2018 میں منتقل ہوا تھا ۔ گھر میں شروعات میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ، لیکن انہیں یہاں عجیب طرح کی آوازیں سنائی دیتی رہتی تھیں ۔

    • Share this:
      بھوت پریت کے بارے میں سن کر لوگ گھر چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ، لیکن لینی اور بین نام کے ایک جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے گھر میں دو بھوت ہمیشہ موجود رہتے ہیں ۔ انہیں ان بھوتوں کے ساتھ رہنے کی عادت پڑچکی ہے اور ان سے اس جوڑے کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا ہے ۔

      یہ جوڑا اس گھر میں سال 2018 میں منتقل ہوا تھا ۔ گھر میں شروعات میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ، لیکن انہیں یہاں عجیب طرح کی آوازیں سنائی دیتی رہتی تھیں ۔ کبھی کسی کے چلنے کی آواز تو کہیں کچھ ٹوٹنے پھوٹنے کے واقعات ہوتے رہتے تھے ۔ انہیں پہلی مرتبہ بھوت کے ہونے کی بات تب پتہ چلی ، جب اس نے لینی کو ان کے نام سے پکارا ۔ حالانکہ وہ تب تک خاموش رہیں ، جب تک ان کے پارٹنر کا بھی تعارف بھوتوں سے نہیں ہوگیا ۔

      ایک دن شام کو جب لینی اور بینی ٹی وی دیکھ رہے تھے ، تب انہیں الماری پر رکھا ہوا پودھا خود سے کھسک کر نیچے گرتا دکھائی دیا ۔ اتنا ہی نہیں لینی کے گردن کے پیچھے کے بال بھی کھڑے ہوگئے ۔ ایسے میں انہیں اس بات کا یقین ہوگیا کہ گھر میں بھوت ہے ۔ چونکہ انہوں نے گھر میں منتقل ہونے کیلئے اچھی رقم خرچ کی تھی ، اس لئے وہ وہاں سے جانا نہیں چاہتے تھے ۔

      انہوں نے جب ایکسپرٹس سے بات کی تو انہیں پتہ چلا کہ ان کے گھر میں ڈیو اور اینڈی نام کے دو بھوت رہتے ہیں ۔ ڈیو یہاں پہلے سے موجود تھا ، جس کی موت حادثہ میں ہوئی تھی جبکہ اینڈی وہاں بعد میں آیا ۔ بھوتوں کے ساتھ رہتے ہوئے انہیں ان کے نام کا بھی پتہ چل گیا اور جوڑے کو ان سے ڈر بھی نہیں لگتا تھا ۔

      جب لینی حاملہ تھیں تو انہوں نے اوجیا بورڈ کا استعمال کرکے ڈیو اور اینڈی سے یہ بھی پوچھا کہ کیا وہ ان کے بچے کے تحفظ کی ذمہ داری لیں گے ؟ اس پر ان دنوں نے ہاں کہا اور ڈیو نام کے بھوت نے یہ بھی بتایا کہ ان بچہ ایک لڑکا ہے ۔ یہ پیشین گوئی صحیح ثابت ہوئی اور ان کا یقین مزید پختہ ہوگیا ۔ لینی اور بین بتاتے ہیں کہ ان کے گھر میں یوں تو کچھ بھی گڑبڑ نہیں ہے ، لیکن باہر سے آنے والے لوگوں کو یہ خوفناک لگتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: