உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    باتھ روم میں نہا رہی ماں کا لائیو ویڈیو بنانے لگی بچی! موبائل دیکھتے ہی اڑ گئے ماں کے ہوش

    باتھ روم میں نہا رہی ماں کا لائیو ویڈیو بنانے لگی بچی! موبائل دیکھتے ہی اڑ گئے ماں کے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    باتھ روم میں نہا رہی ماں کا لائیو ویڈیو بنانے لگی بچی! موبائل دیکھتے ہی اڑ گئے ماں کے ہوش ۔ علامتی تصویر ۔

    ایک خاتون نے اپنی چھوٹی بچی سے وابستہ ایک ایسی بات شیئر کی ، جس میں آپ کو پیار تو نطر آئے گا ، مگر ساتھ ہی کافی ہسنی بھی آئے گی ۔ ایک بچی نے غلطی سے اپنی ماں کو نہاتے ہوئے لائیو دکھانا شروع کردیا ۔

    • Share this:
      بچوں کی پرورش کتنی مشکل چیز ہے ، یہ صرف ماں باپ ہی بتا سکتے ہیں ۔ بچے جب چھوٹے ہوتے ہیں تو ان کی کئی حرکتیں ایسی ہوتی ہیں ، جس پر ماں باپ کو غصہ سے زیادہ پیار آتا ہے ، مگر حال ہی میں ایک خاتون نے اپنی چھوٹی بچی سے وابستہ ایک ایسی بات شیئر کی ، جس میں آپ کو پیار تو نطر آئے گا ، مگر ساتھ ہی کافی ہسنی بھی آئے گی ۔ ایک بچی نے غلطی سے اپنی ماں کو نہاتے ہوئے لائیو دکھانا شروع کردیا ۔

      ڈیلی اسٹار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی رہنے والی بریآنا نے حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اپنی بیٹی سے وابستہ ایک قصے کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن وہ اپنی بچی کو گیم کھیلنے کیلئے فون دے کر نہانے چلی گئی تھی ۔ انہوں نے موبائل پر ایک پری اسکول سے وابستہ لرننگ گیم لگا دیا تھا ۔ ان کی بیٹی کافی چھوٹی تھی ، اس لئے وہ خود سے موبائل نہیں چلا سکتی تھی ۔ تاہم وہ الگ الگ بٹن دباتی رہتی تھی ۔ جب بریآنا باتھ روم میں نہا رہی تھی تب ان کی بیٹی نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ فون میں کچھ ہوگیا ہے ۔ اس کو گیم نہیں چل رہا ۔ خاتون نے بیٹی کو باتھ روم کے اندر بلالیا اور اس سے فون لے کر دیکھنے لگی ۔ انہوں نے فون کی سیٹنگس دیکھنی شروع ہی کی تھی ان کا دھیان نوٹیفکیشن ونڈو پر گیا ، جس کو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئی ۔

      انہوں نے نوٹیفکیشن ونڈو پر دیکھا کہ بیک گراونڈ میں انسٹاگرام لائیو آن ہے اور بیک کیمرے سے ویڈیو شوٹ ہورہا ہے ۔ وہ یہ دیکھتے ہی ہڑبڑا گئیں اور انہوں نے فورا ویڈیو کو بند کیا ۔ بریآنا کے ٹک ٹاک پر کئی لوگوں نے کمنٹ کرکے اس واقعہ پر تبصرہ کیا ہے ۔ کچھ لوگوں نے بچی کی حرکت پر قہقہے لگائے جبکہ کچھ ماں باپ نے اپنے ساتھ ہوئے کچھ ایسے واقعات کا تذکرہ کیا ۔

      ایک شخص نے بریآنا سے کہا کہ انہیں چائلڈ سیٹنگ ایکٹیو کرلینی چاہئے ، جس سے وہ جب بھی بچی کے ہاتھ میں فون دیں گی تو وہ کسی دوسرے ایپ کو کھول نہیں پائے گی ۔ ایک دوسری خاتون نے بتایا کہ ایک مرتبہ اس کے بچے نے ایسا ہی فیس بک پر اس کے ساتھ کردیا تھا ۔ وہ باتھ ٹب میں تھی اور چھوٹے بچے نے غلطی سے فیس بک لائیو آن کردیا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: