Turkey Earthquake: ترکی میں پھر آیا 5.6 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں زمین بوس

Turkey Earthquake: ترکی میں پھر آیا 5.6 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں زمین بوس ۔ تصویر : News18

Turkey Earthquake: ترکی میں پھر آیا 5.6 شدت کا زلزلہ، درجنوں عمارتیں زمین بوس ۔ تصویر : News18

Turkey Earthquake: ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں پیر کو ایک بار پھر 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے نتیجے میں 29 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Turkey
  • Share this:
    انقرہ: ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں پیر کو ایک بار پھر 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے نتیجے میں 29 عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس زلزلے کے جھٹکے میں ایک شخص کی موت جب کہ 69 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ ملبے میں پھنسے کئی لوگوں کو بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    ترکی اور شام میں 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان لینے والے بڑے زلزلہ کے تین ہفتہ بعد 5.6 کی شدت اور 6.15 کلومیٹر کی گہرائی میں نیا آفٹر شاک آیا ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز مالتیا صوبے کے شہر ییسلرٹ میں تھا۔ ترکی کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (اے ایف اے ڈی) کے سربراہ یونس نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ پانچ عمارتوں میں سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    دریں اثنا سی این این ترک کی لائیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ مالتیا صوبے میں ایک عمارت کے ملبے سے ریسکیو ٹیم نے اسٹریچر سے بندھے ایک شخص کو نکالا ۔ کچھ ہی دیر بعد اسی عمارت سے ایک خاتون کو بچاکر باہر نکالتے ہوئے دکھایا گیا، جس کو اس شخص کی بیٹی بتایا جارہا ہے ۔

    ادھر زلزلہ اور رسک میں کمی کے اے ایف اے ڈی کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا کہ پچھلے تین ہفتوں میں اس علاقہ میں زلزلہ کے چار تازہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ نیز پانچ سے چھ کے درمیان کی شدت والے 45 آفٹر شاکس بھی آئے ہیں ۔

    یہ بھی پڑھئے: زلزلہ سانحہ کے بعد ترکی اور شام کو ایک اور نیا خطرہ لاحق، ہوسکتی ہے بڑی تباہی


    یہ بھی پڑھئے: ترکی میں زلزلےسےبےگھرہونےوالے 1.5 ملین افرادکیلئےدوبارہ گھروں کی تعمیرات، حکومت کاتیقن



    وہیں ییسلرٹ کے میئر نے ہیبرٹرک ٹیلی ویزن کو بتایا کہ زلزلہ کے جھٹکے میں قصبہ کی کچھ عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں ۔ مالتیا ترکی کے ان گیارہ صوبوں میں شامل تھا، جو 7.8 شدت کے زلزلہ سے بری طرح متاثر ہوئے تھے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: