Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    مالدیپ نے پھر دیا ہندستان کو جھٹکا ، پاکستان کے ساتھ سمجھوتے پر کئے دستخط

    مالدیپ حکومت مسلسل اپنے ملک سے ہندستان کے اثر کوختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

    • Share this:
    مالدیپ نے پھر دیا ہندستان کو جھٹکا ، پاکستان کے ساتھ سمجھوتے پر کئے دستخط
    وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مالدیپ کے صدر عبد اللہ یامین :( فائل فوٹو) ۔

    مالدیپ حکومت مسلسل اپنے ملک سے ہندستان کے اثر کوختم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔اس کے سبب دونوں ملک کے تعلقات بھی کشیدہ بن گئے ہیں۔ہیلی کاپٹر واپس کرنے اور ہندستانی کارکنوں کو پرمٹ نہ دینے کے بعد مالدیپ نے اب اینرجی سیکٹر میں اپنی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔


    ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ ہفتے مالدیپ اسٹیٹ الیکٹریسٹی کمپنی اسٹیلکو کے افسر پاکستان گئے تھے جہاں انہوں نے ایم او یو  پر دستخط کئے۔ ہندستان کے لحاظ سے اس سمجھوتے کا وقت کافی اہم ہے۔یہ سمجھوتہ ایسے وقت ہوا ہے جب مالدیپ ہندستانی کارکنوں کو پرمٹ دینے سے انکار کر چکا ہے۔


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہےکہ جب اسٹیلکو کے تمام اہم پروجیکٹ چینی کمپنیوں کے پاس ہیں تو پھر پاکستان سے سمجھوتہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟


    ٹائمس آف انڈیا نے ایک افسر کے حوالے سےلکھا ، " اپنی مالی حالات کے سبب پاکستان مالدیپ کی بہت زیادہ مدد نہیں کر سکتا ہے،لیکن مالدیپ کے موجودہ صدر عبد اللہ یامین اپنے ملک سے ہندستان کا اثر ہر طریقے سے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں"۔

    بتادیں کہ ہندستان کے ذڑیعے مالدیپ کو اس کے صوبے میں ایک نگرانی طیارہ ڈورنیر رکھنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔جس سے مالدیپ پیچھے ہٹ گیا۔اس کے پیچھے کی وجہ پاکستان کے ذریعے مالدیپ کو اسی طرح کے طیارے کی پیشکش بتائی جا رہی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی مالدیپ نے ہندستان کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ بحریہ ہیلی کاپٹر کو ہٹانے کی وقت کی حد ختم ہوگئی ہے۔اس سے پہلے نیوز 18 نے بتایا تھا کہ مالدیپ نے 2013 میں ہندستان کے ذریعے گفٹ کئے گئے دو دھرو ایڈوانس لائیٹ ہیلی کاپٹر کو رکھنے کی ڈیڈ لائن آگے بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔

     
    First published: Jul 07, 2018 06:59 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading