اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف'، اس ملک نے لوگوں کو گھر سے نہ نکلنے کا دیا مشورہ، الرٹ جاری

    'آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف'، اس ملک نے لوگوں کو گھر سے نہ نکنے کا دیا مشورہ، الرٹ جاری (تصویر : رائٹرس)

    'آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف'، اس ملک نے لوگوں کو گھر سے نہ نکنے کا دیا مشورہ، الرٹ جاری (تصویر : رائٹرس)

    Thailand News: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام نے لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے اور باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Thailand
    • Share this:
      بینکاک: تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حکام نے لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے اور باہر نہیں نکلنے کی اپیل کی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بینکاک میں پی ایم 2.5، 70.5 تک پہنچ گیا ہے جو معمول سے 14 گنا زیادہ خراب ہے۔ وہیں سوئس ایئر کوالٹی ٹریکنگ پلیٹ فارم آئی کیو ایئر نے بینکاک کی ہوا کے معیار کو دنیا میں چھٹا سب خراب قرار دیا ہے۔

      تھائی لینڈ کے محکمہ آلودگی کنٹرول نے کہا کہ گاڑیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی اور موسم میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوا کے معیار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آلودگی کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمیں لوگوں کو گھر سے کام کرنے کی ترغیب دینی ہوگی۔

      وہیں اسکولوں کے لئے… بچوں کی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں بیرونی سرگرمیاں روکنی ہوگی ۔ ساتھ ہی شہر کے مکینوں نے شکایت کی کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ویزیبلیٹی خراب ہو گئی ہے۔ ہمیں سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔

      بینکاک میں رہنے والے کنجنا پورن یامپیکل نے رائٹرز کو بتایا کہ میری آنکھیں جل رہی ہیں۔ جب بھی میں موٹر سائیکل چلاتا ہوں تو مجھے پریشانی ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ سے مجھے مشکل سے ہی کچھ نظر آپاتا ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں کئی برسوں بعد اساتذہ اور سرکاری ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال، کیاہے معاملہ؟


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان پولیس نے پشاور مسجد دھماکے میں مرنے والوں کی بتائی تعداد، کہا 84 افرادہوئےہلاک



      ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم 2.5 کی اوسط سالانہ ریڈنگ 5 مائیکرو گرام کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے، لیکن بینکاک اور گرد و نواح میں پی ایم کی موجودہ سطح 70.5 مائیکرو گرام کیوبک میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: