عالمی خبریں: نیپال کے وزیراعظم کا 31 مئی کو دورہ ہند،برطانیہ کے ٹاور آف لندن میں آج کوہ نور کی ہوگی نمائش

عالمی خبریں: نیپال کے وزیراعظم کا 31 مئی کو دورہ ہند،برطانیہ کے ٹاور آف لندن میں آج کوہ نور کی ہوگی نمائش

عالمی خبریں: نیپال کے وزیراعظم کا 31 مئی کو دورہ ہند،برطانیہ کے ٹاور آف لندن میں آج کوہ نور کی ہوگی نمائش

وزارت خارجہ کی ترجمان سیوا لمسال نے تصدیق کی ہے کہ دورہ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Kathmandu
  • Share this:
    نیپال کے وزیراعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ 31 مئی سے ہندوستان کے چار روزہ دورے پر آئیں گے۔ نیپال کے وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، سب منصوبہ کے مطابق ہوتا ہے، تو وزیراعظم پشپ کمل دہل 3 جون کو واپس جائیں گے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان سیوا لمسال نے تصدیق کی ہے کہ دورہ کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔

    ہند-امریکہ میں تہذیب کے فروغ پر سہگل کو اعزاز

    ہندوستان میں پیدا ہونے والی ممتاز کاروباری شخصیت اور مصنف انو سہگل کو نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کی متحرک جنوبی ایشیائی کمیونٹی میں ان کے تعاون اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی ان کی کوششوں کے لیے اعزاز سے نوازا ہے۔

    ’دی کلچر ٹری‘ کی بانی و صدر انو سہگل کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس دوران کُل چھ افراد کو اعزاز سے نوازا گیا جن میں سے سہگل واحد جنوبی ایشیائی تھے۔ اقتباس میں سہگل کی تعریف کی گئی ہے۔ سہگل نے کہا، "امید ہے کہ ہم ایک ایسی کمیونٹی تشکیل دے سکتے ہیں جو متنوع ثقافتوں کے لیے ہمدردی، احترام اور سمجھ بوجھ کو فروغ دے اور شمولیت کو آگے بڑھائے۔" ایڈمز نے کہا، "میں ہمیشہ اس کمیونٹی کے ساتھ کھڑا رہوں گا، کیونکہ یہ کمیونٹی ہمیشہ ہمارے شہر اور ہمارے ملک کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔"

    یہ بھی پڑھیں:

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا-پی ایم مودی کے ساتھ میٹنگ میں یوکرین جنگ پر ہوگی بات

    یہ بھی پڑھیں:

    نیپال میں رفیوجی اسکام میں 30 پر کیس درج، سابق ڈپٹی پی ایم اور وزیرداخلہ بھی شامل

    برطانیہ کے ٹاور آف لندن میں آج ہوگی کوہ نور کی نمائش

    آزادی سے قبل ہندوستان سے برطانیہ پہنچا بیش قیمتی ہیرا کوہ نور آج جمعہ کو ٹاور آف لندن میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔ اسے شفاف، متوازن اور جامع انداز میں دکھایا جائے گا اور اسے ہنگامہ خیز نوآبادیاتی تاریخ کی علامت کے طور پر رکھا جائے گا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: