உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: صرف چار منٹ میں ماں بن گئی خاتون! شوہر کو والد بن جانے پر نہیں ہوپایا یقین

    OMG: صرف چار منٹ میں ماں بن گئی خاتون! شوہر کو والد بن جانے پر نہیں ہوپایا یقین ۔ تصویر : ٹک ٹاک

    OMG: صرف چار منٹ میں ماں بن گئی خاتون! شوہر کو والد بن جانے پر نہیں ہوپایا یقین ۔ تصویر : ٹک ٹاک

    Woman Deliver Child In 4 Minutes : کم نام کی اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف چار منٹ میں ہی اپنے بچے کو جنم دیدیا۔ کم نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ کس طرح وہ اپنے معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئی ، لیکن وہاں سے ایک بچے کو گود میں لے کر واپس لوٹی ۔

    • Share this:
      ماں بننا ہر خاتون کے لیے ایک الگ تجربہ لاتا ہے۔ اس دوران خاتون کا جسم کئی طرح کی تبدیلیوں سے گزرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماں بنتے ہی کئی طرح کی ذمہ داریاں بھی خاتون پر عائد ہو جاتی ہیں۔ لیکن یہ طے ہے کہ یہ سارا سفر خاتون کے لیے کافی تکلیف دہ ہوتا ہے ۔ خاص طور پر درد زہ کے دوران خاتون کو سب سے زیادہ تکلیف برداشت کرنی پڑتی ہے۔ لیکن ایک خاتون نے اپنی ڈیلیوری کی ایک ایسی کہانی شیئر کی ہے، جس کو جان کر لوگ اس کو دنیا کی خوش قسمت ترین خاتون بتا رہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بریک اپ کے بعد نظر رکھنے کیلئے گرل فرینڈ کے بستر کے نیچے رہنے لگا شخص، پھر ہوا کچھ ایسا، اڑ گیا ہوش!


      کم نام کی اس خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف چار منٹ میں ہی اپنے بچے کو جنم دیدیا۔ کم نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کیا کہ کس طرح وہ اپنے معمول کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئی ، لیکن وہاں سے ایک بچے کو گود میں لے کر واپس لوٹی ۔ اس کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ وہ اکیلی اسپتال جا رہی ہے ، لیکن بچے کے ساتھ واپس آئے گی۔ ڈاکٹروں نے فورا اس کو داخل کر لیا اور اس سے پہلے کہ زچگی کی تیاری کی جاتی، خاتون نے بچہ کو جنم دیدیا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: بغیر کپڑوں کے ریستوراں میں کھانا کھاتا نظر آیا شخص، دیکھ کر لوگوں کے اڑ گئے ہوش!


      خاتون نے اپنی اس فوری ڈیلیوری کے بارے میں لوگوں کے ساتھ شیئر کیا۔ اس نے بتایا کہ ڈیلیوری کی صبح اس نے اپنے شوہر کو دفتر بھیج دیا۔ اس کے بعد وہ معمول کے چیک اپ کے لیے صبح دس بجے اسپتال گئی۔ وہاں ڈاکٹر نے اس کا بی پی چیک کیا، اس کے بعد بچے کے دل کی دھڑکن چیک کی گئی اور آخر میں خاتون کا جسم زچگی کے لئے کتنا تیار ہے، یہ دیکھنے کیلئے نیچے بھی ایگزامن کیا گیا ۔ اس وقت تک کم کی مقررہ تاریخ نہیں آئی تھی ۔

      جب ڈاکٹر نے کم کے نیچے کے جسم کو ایگزامن کیا تو معلوم ہوا کہ اب وہ کسی بھی وقت بچے کو جنم دے سکتی ہے۔ ڈاکٹر نے اس سے درد زہ کے بارے میں پوچھا، لیکن تب تک کم کو ایسا کچھ محسوس نہیں ہو رہا تھا۔ لیکن اس گفتگو کے صرف چار منٹ کے بعد ہی اس نے اپنے بچے کو جنم دیدیا۔ کم کو اندازہ نہیں تھا کہ وہ اتنی جلدی ماں بن جائے گی۔ اس نے اس سے صرف دو منٹ پہلے اپنے شوہر کو فون کیا تھا اور بتایا تھا کہ ڈاکٹر اس کی زچگی کرنے والے ہیں۔ لیکن یہ سب اتنی جلدی ہو جائے گا اس نے سوچا بھی نہیں تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: