اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Turkey-Syria Earthquake: ترکی میں زلزلہ کے تین بڑے جھٹکے، اب تک 2600 سے زیادہ لوگوں کی موت

    Turkey-Syria Earthquake: ترکی میں زلزلہ کے تین بڑے جھٹکے، اب تک 2600 سے زیادہ لوگوں کی موت (AFP)

    Turkey-Syria Earthquake: ترکی میں زلزلہ کے تین بڑے جھٹکے، اب تک 2600 سے زیادہ لوگوں کی موت (AFP)

    Turkey-Syria Earthquake: ترکی اور شام میں آئے بھیانک زلزلے کے بعد اب ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث اب تک 2600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Turkey
    • Share this:
      استنبول : ترکی اور شام میں آئے بھیانک زلزلے کے بعد اب ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور شام میں زلزلے کے باعث اب تک 2600 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسری جانب ترکی میں پیر کو ریکٹر اسکیل پر 7.8، 7.6 اور 6.0 کی شدت کے مسلسل تین زلزلے درج کئے گئے ہیں۔

      میڈیا رپورٹس میں مقامی ایجنسی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ترکی میں اب تک 1651 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ جبکہ 8533 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ ترکی میں پیر کی شام ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کی شدت 6.0 بتائی جا رہی ہے۔ ترکی میں گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران الگ الگ شدت کے 46 جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

      وہیں ملک شام میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مرنے والوں کی تعداد 968 ہو گئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی ترکی اور شام میں زلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

      وہیں ہندوستان نے بھی ترکی-شام کی مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے ۔ ریسکیو مشن میں مدد کے لئے ہندوستان سے ٹیمیں جائیں گی۔ بتا دیں کہ این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں بچاؤ مشن میں شامل ہوں گی۔ ٹیم میں 100 سے زیادہ جوان شامل ہوں گے۔ پیر کو وزیر اعظم کے دفتر کی قیادت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ترکی کو مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھئے: NDRF، میڈیکل ٹیم اور ڈاگ اسکواڈ، زلزلہ سے تباہ ترکی کی مدد کیلئے ہندوستان نے بڑھایا ہاتھ


      یہ بھی پڑھئے: ترکی اور شام میں بیک وقت زلزلہ، 1999 کی تباہ کن یادیں تازہ، کیاہےسائنسی وجوہات، جانیےتفصیل



      روس نے بھی مدد کی پیشکش کی

      روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شام اور ترکی میں پیر کو آئے تباہ کن زلزلے کے بعد مدد کی پیشکش کی ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ روس کے قریبی تعلقات ہیں۔ وہاں روسی فوج کی مضبوط موجودگی ہے۔ نیز پوتن کے ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: