لاہور۔ ہندوستان کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اور خالصتان کمانڈو فورس (کے سی ایف) کے سربراہ پرمجیت سنگھ پنجوار عرف ملک سردار سنگھ کو آج صبح پاکستان کے شہر لاہور کے جوہر ٹاؤن میں دو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ صبح 6 بجے کے قریب جوہر ٹاؤن کی سن فلاور سوسائٹی میں اپنے گھر کے قریب پیدل ٹہل رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے اسے گولی مار کر قتل کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حملے کے وقت پرمجیت کے ساتھ بندوق بردار سیکورٹی گارڈ بھی تھا، جو گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پرمجیت پنجوار کون تھا؟
ہندوستانی ریاست پنجاب میں ڈرون کے ذریعے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث پرمجیت ترن تارن کے قریب پنجوار گاؤں میں پیدا ہوا تھا۔ اس نے 1986 میں اپنے چچازاد بھائی لاب سنگھ کے بنیاد پرست ہونے کے بعد KCF میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے پہلے وہ سوہل میں ایک سنٹرل کوآپریٹو بینک میں کام کرتا تھا۔
'سانس چیک کرنے کے بہانے چھوتے تھے سینہ۔۔۔' خواتین پہلوانوں کی برج بھوشن شرن سنگھ پر سنگینLunar Eclipse: سال 2023 کے پہلے چاند گرہن کی یہ رہی خاص بات، مکمل چاند بھی نظر آیا مدہمہندوستانی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں لاب سنگھ کے خاتمے کے بعد، پرمجیت 1990 کی دہائی میں پاکستان فرار ہو گیا تھا اور وہاں سے اس نے KCF کی کمان سنبھالی۔
پاکستان کے ذریعے پناہ دئے جانے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی سرفہرست میں موجود پرمجیت نے اسلحہ اور ہیروئن کی سرحد پار اسمگلنگ کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرکے KCF کو زندہ رکھا۔ حکومت پاکستان کے انکار کے باوجود وہ لاہور میں ہی رہا جبکہ اس کی بیوی اور بچے جرمنی چلے گئے تھے۔
کے سی ایف کا سربراہ پرمجیت ہندوستان میں سکھ انتہا پسندی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ قتل، قتل کی سازش اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں مطلوب تھا۔ وہ سابق آرمی چیف جنرل اے ایس ویدیا کے قتل اور لدھیانہ میں ملک کی سب سے بڑی بینک ڈکیتی کے سلسلے میں بھی مطلوب تھا۔ جولائی 2020 میں یو اے پی اے کے تحت اسے دہشت گرد قرار دیا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔