ہوم » نیوز » عالمی منظر

کیسے ابوبکرالبغدادی کو اتارا گیا موت کے گھاٹ، امریکہ نے جاری کیا ویڈیو: دیکھیں

ابوبکرالبغدادی کو سنیچر کو امریکہ نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اب امریکہ نے اس آپریشن کا ویڈیو اور فوٹو گراف جاری کیا ہے۔

  • Share this:
کیسے ابوبکرالبغدادی کو اتارا گیا موت کے گھاٹ، امریکہ نے جاری کیا ویڈیو: دیکھیں
جائے واقعہ کی تصویر

دنیا کے سب سے خطرناک دہشت گرد اور اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس آئی ایس) کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کو سنیچر کو امریکہ نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اب امریکہ نے اس آپریشن کا ویڈیو اور فوٹو گراف جاری کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ امریکہ کی اسپیشل فورس نے بڑے ہی منصوبہ بند طریقے سے ابوبکرالبغدادی کے ٹھکانے پر حملہ کیا۔ بتا دیں کہ یہ آپریشن تقریبا دو گھنٹے چلا۔

یہ ویڈیو ڈرون کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔  یہاں وہ احاطہ صاف۔صاف دیکھا جا سکتا ہے جہاں ابوبکرالبغدادی چھپا ہوا تھا۔ جیسے ہی امریکی ایئر کرافٹ اس احاطے کے اوپر پہنچتا ہے اس پر حملے کئے جاتے ہیں۔ امریکی فورس بار۔بار لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ باہر آجائیں۔ کچھ ہی لمحوں میں امریکی فوج نے پورے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ اس کے بعد ابوبکرالبغدادی  نے خود کو اڑا لیا۔ اس دوران دو بچوں کی بھی موت ہوگئی۔ تھوڑی دیر بعد ابوبکرالبغدادی  کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا گیا۔ امریکی سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل فرینک نے کہا کہ ابوبکرالبغدادی  کا ڈی این اے سیمپل عراق کے کیمپ بکا میں حراست کے دوران سال 2004 میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایف۔15 جنگی جیٹ سے اس احاطے کو اڑا دیا گیا تھا۔

امریکی افسران نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ کا سرغنہ ابوبکر البغدادی کی لاش کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق سمندر میں پھینک دیا گیا۔ اس سے قبل القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کی لاش کو بھی سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔
احاطے کو بم سے اڑا دیا گیا احاطے کو بم سے اڑا دیا گیا کیا کہا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن سے یہ پورا آپریشن دیکھا۔ اس کے بعد  انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کی کارروائی(آپریشن) میں آئی ایس آئی ایس کا سرغنہ کتے کی موت مارا گیا۔ ایک  بزدل کی طرح اس کی موت ہوئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ، "امریکی فوج نے مشن کو بڑے ہی طریقے سے مکمل کیا۔ میں نے سارا آپریشن دیکھا۔ اس میں ہمارے کسی ایک بھی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا ، "ہم نے اسے (ابوبکر البغدادی) کو ایک سرنگ میں گھیر لیا۔ خود کو گھرا ہوا دیکھ کر اس نے خودکش جیکٹ میں خود کو اڑا لیا‘‘۔
First published: Oct 31, 2019 07:36 AM IST