உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جوڑے کے پاس تھا ایسا ڈرگس جس سے پانچ کروڑ لوگوں کی ہوسکتی تھی موت! دیکھ کر پولیس کے بھی اڑگئے ہوش

    جوڑے کے پاس تھا ایسا ڈرگس جس سے پانچ کروڑ لوگوں کی ہوسکتی تھی موت! دیکھ کر پولیس کے بھی اڑگئے ہوش

    جوڑے کے پاس تھا ایسا ڈرگس جس سے پانچ کروڑ لوگوں کی ہوسکتی تھی موت! دیکھ کر پولیس کے بھی اڑگئے ہوش

    امریکہ کے کیلی فورنیا میں پولیس نے ایک جوڑے کو پکڑا ہے ، جس کے پاس سے 20 کلو کارفینٹنل ڈرگس برآمد کیا گیا ہے ۔ یہ ڈرگس اتنا خطرناک ہے کہ ضبط کی گئی مقدار سے پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جان لی جاسکتی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دنیا میں ڈرگس کا کاروبار کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور پوری دنیا میں اس کی سپلائی کی جارہی ہے ۔ دنیا کے کئی ملک ڈرگس کی پریشانی جھیل رہے ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے کئی قدم بھی اٹھا رہے ہیں ، مگر ڈرگس اسمگلر الگ الگ طرح کے طریقے کو اختیار کرکے لوگوں کو نشے کی لت لگوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔ اب پولیس نے ایک مرد اور خاتون کو گرفتار کیا ہے ، جن کے پاس سے ایسا ڈرگس پکڑا گیا ہے جو کافی خطرناک ہے اور جس سے پانچ کروڑ لوگوں کی جان لی جاسکتی ہے ۔

      امریکہ کے کیلی فورنیا میں پولیس نے ایک جوڑے کو پکڑا ہے ، جس کے پاس سے 20 کلو کارفینٹنل ڈرگس برآمد کیا گیا ہے ۔ یہ ڈرگس اتنا خطرناک ہے کہ ضبط کی گئی مقدار سے پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں کی جان لی جاسکتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ ڈرگس مارفن سے 10 ہزار گنا زیادہ اور فیٹانل سے 100 گنا زیادہ خطرناک ہے ۔ اس ڈرگس کے ساتھ پولیس کو جوڑے کے پاس سے چار کلو کوکین اور تقریبا ایک کلو ہیروئن بھی برآمد ہوئی ہے ۔

      پولیس نے 20 سال کے اینڈریس اور 23 سالہ کرسٹین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ان پر نشیلی اشیا کو رکھنے اور فروخت کرنے کا الزام ہے ۔ اب ریورسائڈ پولیس جانچ میں مصروف ہوگئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارفینٹنل کی اب تک کی سب سے بڑی پکڑی گئی کھیپ ہے ۔ پولیس کے مطابق کارفینٹنل ایک سنتھیٹک اوپی اوئڈ ہے جو اتنا خطر ہے کہ صرف چٹکی بھر ڈرگس استعمال کرنے سے انسان کی جان جاسکتی ہے ۔

      پولیس کا کہنا ہے کہ جتنی مقدار میں جوڑے سے جتنی مقدار میں برآمد کی گئی ہے اتنے میں کروڑوں لوگوں کی جان چلی جاتی ۔ اس ڈرگس کو ہاتھیوں کو پکڑنے کیلئے ٹینک ولائزر کی طرح استعمال کیا جاتا ہے ۔ پولیس کو یہ جانکاری ملی ہے کہ اس خطرناک ڈرگس کو اسمگلر دوسری نشیلی اشیا میں بھی ملا رہے ہیں ، جس سے نشے کا استعمال کرنے والوں پر خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے ۔

      جوڑے کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے ، جہاں انہیں ڈرگس رکھنے اور فروخت کرنے کا قصوروار تسلیم کرلیا گیا ہے ۔ اب نو نومبر کو انہیں سزا سنائی جائے گی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: