ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیوزی لینڈ میں آتش فشاں دھماکے سے 5 لوگوں کی موت، کیمرے میں قید ہوا خوفزدہ سین

نیوزی لینڈ کے وہائٹ آئیلینڈ پر پیرکو اچانک آتش فشاں پھٹنے سے 5 لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ میں آتش فشاں دھماکے سے 5 لوگوں کی موت، کیمرے میں قید ہوا خوفزدہ سین
نیوزی لینڈ کے وہائٹ آئیلینڈ پر پیرکو اچانک آتش فشاں پھٹنے سے 5 لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے وہائٹ آئیلینڈ پر پیرکو اچانک آتش فشاں پھٹنے سے 5 لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ کئی لوگ وہاں پھنس گئےہیں۔ اس دھماکے کا ایک سنسنی خیز ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں آتش فشاں سے نکلتی راکھ اور دھواں آسمان میں 12 ہزار فٹ تک اونچا اٹھتا نظر آرہا ہے۔

آتش فشاں پھٹنے سے پیر کی دوپہر2.11  بجے اچانک سے دھماکہ ہوگیا۔ پولیس نے کہا کہ وہائٹ آئی لیںڈ پر تقریبا 50 لوگ گئے تھے تبھی آتش فشاں میں دوپہر کے  قریب دھماکہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آتش فشاں پھٹنے سے 5 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ وہیں دیگر کا علاج چل رہا ہے۔ زخمیوں میں کئی شدید طور سے جل گئے ہیں۔

First published: Dec 10, 2019 08:00 AM IST