உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    5000 خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات بناچکا ہے یہ راجا ! ملک کیلئے خطرہ بنی لت

    5000 خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات بناچکا ہے یہ راجا ! ملک کیلئے خطرہ بنی لت ۔ تصویر : Twitter/@jmsardo

    5000 خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات بناچکا ہے یہ راجا ! ملک کیلئے خطرہ بنی لت ۔ تصویر : Twitter/@jmsardo

    اسپین کی رائل فیملی کے سابق راجا جوآن کارلوس (Juan Carlos) نے سال 1975 میں راجا کا عہدہ کا سنبھالا تھا ۔ اب جوآن سے وابستہ ایک متنازع خبر نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔

    • Share this:
      دنیا کے الگ الگ ممالک میں راجا مہاراجاوں سے وابستہ کئی قصے تاریخ کے صفحات میں درج ہیں ، جو آج بھی موضوع بحث بنے رہتے ہیں ۔ ان راجاوں کے ایسے کئی راز ہیں ، جنہیں کم لوگ ہی جانتے ہیں ۔ کچھ اچھے تو کچھ برے راجا ، ان کی زندگی کے وہ سچ ہیں ، جس کو انہوں نے طویل عرصہ تک دنیا سے دور رکھنے کی کوشش کی ، مگر سچ سامنے آہی جاتا ہے ۔ ان دنوں اسپین کے ایک سابق راجا سے وابستہ ایک خبر کافی چھائی ہوئی ہے ۔ حال ہی میں ان کا کالا سچ دنیا کے سامنے آگیا ہے ، جس کے بارے میں جان کر سب حیران رہ گئے ہیں ۔

      اسپین کی رائل فیملی کے سابق راجا جوآن کارلوس (Juan Carlos) نے سال 1975 میں راجا کا عہدہ کا سنبھالا تھا ۔ اب جوآن سے وابستہ ایک متنازع خبر نے سبھی کو حیران کردیا ہے ۔ دی ٹائمس کی رپورٹ کی مطابق جوآن ایک سیکس ایڈکٹ تھے ۔ ان کی یہ لت پورے ملک کیلئے تشویش کا باعث تھی کیونکہ ملک کا نام بدنام ہورہا تھا ۔ حال ہی میں اسپین کے سابق پولیس کمشنر جوس مینوئل نے ایک پارلیمنٹری ہیئرنگ کے دوران چونکانے والا انکشاف کیا ہے ۔

      انہوں نے بتایا کہ جوآن کو سیکس کی اتنی بری لت تھی کہ انہوں نے پانچ ہزار سے زیادہ خواتین کے ساتھ تعلقات (Relationship with 5000 women)  بنائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی لت اسٹیٹ پرابلم بن گئی تھی ۔ اس پریشانی سے نجات پانے کیلئے ان کے جسم میں خاتون ہارمون ڈالنے پڑے تھے جس سے ان کے اندر کے مرد ہارمون کو کم کیا جاسکے ۔

      ڈیلی میل کی ایک رپورٹ نے تو یہاں تک دعوی کیا تھا کہ جوآن نے شہزادی ڈائنا کو بھی اپنی معشوقہ بنانے کیلئے اپروچ کیا تھا ، حالانکہ ہم اس رپورٹ کے سچ ہونے کا دعوی نہیں کرتے ہیں ۔ اسپینش مورخ Amadeo Martinez Ingles نے تو جوآن پر ایک کتاب بھی لکھی تھی ، جس کا نام Juan Carlos: The King Of 5,000 Lovers ہے ۔ اسپینش سنگر، بیلجیئن گورنرس اور اطالوی شہری سے ان کے تعلقات ہونے کی بھی خبریں سامنے آچکی ہیں ۔

      اس کتاب میں دعوی کیا گیا ہے کہ جوآن نے صرف چھ مینے میں 62 خواتین کے ساتھ جسمانی تعلقات بنائے تھے ۔ اس وقت جوآن ابو ظہبی میں رہ رہے ہیں ۔ جوآن پر پیسوں کی ہیرا پھیری کرنے کا الزام لگا تھا ، جس کے بعد وہ ملک چھوڑ کر بھاگ نکلے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: