ہوم » نیوز » عالمی منظر

سوڈان میں بم دھماکہ، 7 افراد کی موت، 70 زخمی

رپورٹ کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

  • Share this:
سوڈان میں بم دھماکہ، 7 افراد کی موت، 70 زخمی
علامتی تصویر

سوڈان کے دار الحکومت خرطوم کے الحاج یوسف علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوئے گرینیڈ بم دھماکے میں سات افراد کی موت ہوگئی اور بچوں سمیت تقریباً 70 دیگر افراد سنگین طور پر زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شام ایک شخص نے الحاج یوسف کےالشیجلہ علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران گرینیڈ بم پھینکا جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ حملہ آور کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

First published: Jan 21, 2020 06:43 PM IST