ہوم » نیوز » عالمی منظر

Weird Relationship: ایک بکنی بنی بریک اپ کی وجہ ! عاشق نے بنایا منہ تو معشوقہ نے دیا ایسا جواب

ریڈٹ (Social Media Platform Reddit) کے ریلیشن شپ فورم (Relationship forum) پر ایک یوزر نے اپنے ویئرڈ ریلیشن شپ (Weird relationship Experience) تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے بوائے فرینڈ ، جن کے ساتھ وہ پانچ سالوں تک ریلیشن شپ میں رہی ہیں ، وہ ان کے کپڑوں کو لے کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور روک ٹوک بھی کرتے ہیں ۔

  • Share this:
Weird Relationship: ایک بکنی بنی بریک اپ کی وجہ ! عاشق نے بنایا منہ تو معشوقہ نے دیا ایسا جواب
بکنی بنی بریک اپ کی وجہ ! عاشق نے بنایا منہ تو معشوقہ نے دیا ایسا جواب ۔ علامتی تصویر ۔ انسٹاگرام ۔

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ بہت سارے لوگ اپنے پارٹنر کو لے کر کافی پروٹیکٹو ہوتے ہیں ۔ وہ یہ بھی نہیں سمجھ پاتے ہیں کہ ان کی یہ بات ان کے پارٹنر کو پریشان بھی کرسکتی ہے ۔ ایسا ہی کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ کی ایک یوزر کے ساتھ بھی ہوا ، جو اپنے بوائے فرینڈ سے بہت پریشان ہوگئی تھی ۔


دراصل یوزر نے ریڈٹ (Social Media Platform Reddit) کے ریلیشن شپ فورم  (Relationship forum) پر پوسٹ کیا اور اپنے ویئرڈ ریلیشن شپ  (Weird relationship Experience)  تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بوائے فرینڈ ، جن کے ساتھ وہ پانچ سالوں تک ریلیشن شپ میں رہی ہیں ، وہ ان کے کپڑوں کو لے کر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہیں اور روک ٹوک بھی کرتے ہیں ۔ حالانکہ یہ کسی کی بھی ذاتی رائے اور پسند ہونی چاہئے کہ اس کو کیا پہننا ہے اور کیا نہیں ، لیکن ان کے بوائے فرینڈ کا یہ ماننا ہے کہ ایک خاتون جتنا مہذب کپڑے پہنتی ہے ، اتنی ہی اس کی قدر بڑھ جاتی ہے ۔


لڑکی نے بتایا کہ جب اس نے خود کیلئے نئی برازیلین بکنی باٹمس خریدیں تو ان کے پارٹنر کو وہ پسند نہیں آئیں ۔ لڑکی نے کہا کہ مجھے خود کو اتنا ایکسپوز کرنا پسند نہیں ہے ، لیکن یہ نئی باٹمس حقیقت میں مجھے اچھا محسوس کراتی ہیں جب میں اس کو پہن کر خود کو آئینہ میں دیکھتی ہوں ۔


تاہم ان کے پانٹر کا یہ سوچنا ہے کہ لڑکی جتنا زیادہ اپنے جسم کو ڈھکے گی ، اتنا ہی اس کو اہمیت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے پارٹنر کو تب بہت برا لگتا ہے جب لوگ ان کی گرل فرینڈ کو دیکھتے ہیں ، لیکن وہ خود شرٹ کے بغیر اور چھوٹے شارٹس پہن کر گھومتے ہیں ۔ یہاں تک کہ پول میں صرف سوئم ٹرنک پہن کر جاتے ہیں ۔

لڑکی نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اس کو اور کیسے سمجھاوں ، میں نے اس سے کہا کہ اگر اس کو میری بکنی باٹم پسند نہیں ہے تو اس کو پہننے کی ضرورت نہیں ہے ۔ مجھے پروا نہیں کہ دوسرے لوگ کیا سوچتے ہیں ، وہ مجھے دیکھیں گے خواہ میں کچھ بھی پہن لوں ، میں 20 سال کی لڑکی ہوں ۔

لوگوں نے کہا : بریک اپ کرلو

اس پوسٹ کو پڑھنے والے زیادہ تر لوگوں نے کہا کہ انہیں اپنے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلینا چاہئے ، لیکن لڑکی نے جب اپنے پارٹنر کو بتایا کہ ان کی ( لڑکے کی ) اس حرکت سے وجہ سے انہیں ( لڑکی کو ) کیسا محسوس ہوا ، تب لڑکے نے ان سے معافی مانگی اور آپس میں چیزوں کو حل کرلیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 02, 2021 09:17 PM IST